Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
179 - 360
		 دیکھا ، جس کے بال بکھرے ہوئے تھے ، ارشادفرمایا :  کیا اس کو ایسی چیز نہیں ملتی جس سے بالوں کو اکٹھا کرلے اور دوسرے شخص کو میلے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا :  کیا اسے ایسی چیز نہیں ملتی جس سے کپڑے دھولے ۔  (1) 
سوال	سر کے بالوں میں مانگ نکالنے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟ 
جواب	سنت یہ ہے کہ اگر سر پربال ہوں تو بیچ میں مانگ نکالی جائے ۔ بعض لوگ داہنے یا بائیں جانب مانگ نکالتے ہیں ، یہ سنت کے خلاف ہے  اور بعض لو گ مانگ نہیں نکالتے بلکہ بالوں کو سیدھے رکھتے ہیں یہ بھی سنتِ مَنْسُوْخَہ اور یہود ونصاریٰ کا طریقہ ہے ۔  (2) 
سوال	کس حالت میں بال مونڈنا یا ناخُن تراشنا مکروہ ہے ؟ 
جواب 	جَنابَت کی حالت میں نہ بال مونڈائے اور نہ ناخن ترشوائے کہ یہ مکروہ ہے ۔  (3) 
سوال	مرد کو جسم کے کس حصے میں مہندی لگانا حرام اور کس حصے میں مستحب ہے ؟ 
جواب 	ہاتھ پاؤں میں مہندی کی رنگت مرد کے لئے حرام ہے جبکہ سراور داڑھی میں مستحب ۔  (4) 
سوال 	کیا مردوں کو داڑھی یا سرکے بالوں میں خِضاب لگانا جائز ہے ؟ 
جواب 	مرد کو داڑھی اور سر وغیرہ کے بالوں میں خضاب لگانا جائز بلکہ مستحب ہے مگر 



________________________________
1 -     ابو داود ، کتاب  اللباس ، باب فی غسل الثوب وفی الخلقان ، ۴ /  ۷۲ ، حدیث : ۴۰۶۲ ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ /  ۵۸۷ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب التاسع عشر فی الختان ۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ /  ۳۵۸ ۔ 
4 -     فتاوی رضویہ ، ۲۳ /  ۴۹۰ ۔