سوال ہَمزاد کون ہوتا ہے ؟
جواب ہمزاد شیاطین کی ایک قسم ہے ۔ یہ ہر وقت آدمی کے ساتھ رہتاہے اور مطلقاً کافِر ملعونِ ابدی ہے ، سوائے حضورنبیِ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمزاد کے کیونکہ وہ صحبتِ اَقدس کی برکت سے مسلمان ہوگیا تھا ۔ (1)
سوال جِنّات میں سب سے خطرناک جِن کونسا ہے ؟
جواب ’’عِفْرِیت‘‘سب سے خطرناک اور خبیث جِن ہے کسی سے مانوس نہیں ہوتا ، جنگلات میں رہتا ہے عُموماً مسافروں کو دکھائی دیتا ہے اور انہیں راستے سے بھٹکاتا ہے ۔ (2)
سوال حضور نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جِنّوں کا قاصِد کس شکل میں اور کس سبب سے آیا تھا؟
جواب وہ قاصِد ایک بڑے اَژْدَھے کی شکل میں آیا تھا اوروجہ یہ تھی کہ جِنّات قرآنِ پاک کی ایک سورت بھول گئے تھے تو اُنہوں نے اِسے بھیجا تاکہ حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے وہ سورت پوچھ سکے ۔ (3)
سوال جِنّات اپنی شکلیں کس طرح تبدیل کرتے ہیں؟
جواب یہ اس طرح ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ایسے افعال یا کلمات سکھا دے جنہیں
________________________________
1 - مسلم ، کتاب صفات المنافقین واحکامھم ، باب تحریش الشیطان ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۱۱۵۸ ، حدیث : ۷۱۰۸ ۔
فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۲۱۶ ۔
2 - عمدة القاری ، کتاب بدء الخلق ، باب ذکر الجن وثوابھم وعقابھم ، ۰ ۱ / ۶۴۴ ۔
3 - تاریخ جرجان ، زیادات استدرکھا المؤلف من تاریخ استراباذ ۔ ۔ ۔ الخ ، حرف العين ، ص۵۲۶ ۔