Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
178 - 360
		  کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نَقْش کے مُوافق اپنی انگوٹھی میں نَقْش کَنْدَہ نہ کرائے ۔  (1) 
سوال	اگراپنا نام انگوٹھی میں کَنْدَہ  (  یعنی لکھا ہوا) ہو تو بیتُ الْخلاء میں جاسکتا ہے یا نہیں؟ 
جواب	نام اگرایسا زیادہ مُعَظَّم (  یعنی تعظیم والا) نہ ہو جب بھی حَرفوں کی تعظیم تو چاہئے اور اگرمُتَبَرَّک نام ہو تو پہن کر جانا ناجائز ہے ، ہاں !  جیب میں رکھ لے تو حرج نہیں ۔  (2) 
زِینت کا بیان
سوال	قرآنِ کریم میں بنی آدم کو کس وقت زِینت اِختیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ 
جواب 	مسجد میں جاتے وقت  زینت کا حکم دیا گیا ۔ چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ( یٰبَنِیْۤ اٰدَمَ خُذُوْا زِیْنَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ) (  پ۸ ، الاعراف : ۳۱) ترجمۂ  کنزالایمان : اے  آدم کی اولاد اپنی زینت لو جب مسجد میں جاؤ ۔  
سوال	کون سی صورت میں سرمہ لگانا مکروہ ہے ؟ 
جواب 	سیاہ سرمہ (   یا کاجل) خوبصورتی کے لئے  مرد کو لگانا مکروہ ہے اور زینت مقصود نہ ہو تو کراہت نہیں ۔  (3) 
سوال	بالوں کا بکھراہوا ہونا کیسا ہے ؟ 
جواب	حضور نبیٔ کریم ، رَءُوْفٌ رَّحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے  ایک شخص کو پَراگَندہ سر



________________________________
1 -     مسلم ، کتاب اللباس ، باب لبس النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم خاتما ۔ ۔ ۔ الخ ، ص۸۹۲ ، حدیث : ۵۴۷۷ ۔ 
2 -     ملفوظات اعلیٰ حضرت ، ص۳۲۷ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الکراھیة ، الباب العشرون فی الزینة ، ۵ /  ۳۵۹ ۔