سوال کیاتعویذ چاندی کی ڈبیہ میں ڈال کر پہنا جاسکتا ہے ؟
جواب سونے یا چاندی یا کسی بھی دھات کی ڈِبیہ میں تعویذ پہننا مرد کو جائز نہیں ۔ اِسی طرح کسی بھی دھات کی زنجیر خواہ اُس میں تعویذ ہو یا نہ ہو مرد کو پہننا ناجائز و گناہ ہے ۔ اِسی طرح سونے ، چاندی اور اسٹیل وغیرہ کسی بھی دھات کی تختی یا کَڑا جس پر کچھ لکھا ہوا ہویا نہ لکھا ہوا ہو اگر چِہ اللہ کا مبارَک نام یا کلمۂ طیِّبہ وغیرہ کُھدائی کیا ہوا ہو اُس کاپہننا مرد کے لیے ناجائز ہے ۔ عورت سونے چاندی کی ڈِبیہ میں تعویذ پہن سکتی ہے ۔ (1)
سوال حدیث میں سونے کی انگوٹھی اتارکر پھینکے جانے کا کیا واقعہ آیاہے ؟
جواب حضورمُعلّمِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اُ سے اتار کر پھینک دیا اور فرمایا : کیا کوئی اپنے ہاتھ میں اَنگارہ رکھتا ہے ۔ جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم تشریف لے گئے تو کسی نے اُن صاحب سے کہا : اپنی انگوٹھی اُٹھالو اور کسی کام میں لانا ۔ تو انہوں نے کہا : خدا کی قسم ! میں اسے کبھی نہ لوں گاجبکہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اُسے پھینک دیا ۔ (2)
سوال پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی انگوٹھی میں کیا نقش تھا؟
جواب حضورنبیِ مکرّم ، رسولِ مُحترمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چاندی کی انگوٹھی میں”مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ“نقش تھا ۔ آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :
________________________________
1 - اَحکام تعویذات ، ص۱۶۶ ، ۱۷۱ ، ملتقطاً ، فیضان سنت ، ص۶۹ ۔
2 - مسلم ، کتاب اللباس والزینة ، باب فی طرح خاتم الذھب ، ص۸۹۱ ، حدیث : ۵۴۷۲ ۔