Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
176 - 360
		 وَقعت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو  ۔  (1) 
سوال	خاص مواقع  پرعمدہ کپڑے پہننا کیسا؟ 
جواب	خاص موقع پرمثلاً جُمُعہ یا عید کے دن عمدہ کپڑے پہننا مباح (  جائز) ہے ۔ اس قسم کے کپڑے روز نہ پہنے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اِترانے لگے اور غریبوں کو جن کے پاس ایسے کپڑے نہیں ہیں نظر حَقارت سے دیکھے ، لہذا اِس سے بچنا ہی چاہئے ۔  (2) 
سوال	سیِّدَتُناعائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے باریک دوپٹہ اوڑھنے والی کے ساتھ کیا کیا؟ 
جواب	 اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے اُن کا باریک دوپٹَّہ پھاڑ دیا اور موٹا دوپٹہ اوڑھا دیا ۔  (3) 
سوال	نیا کپڑاپہننے کا آغاز  کس دن  سے کرنا چاہئے ؟ 
جواب	نیاکپڑا جمعہ کے دن پہننا شروع کریں کہ حضورنبیٔ کریم ، رَءُ وْفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمعام طور پر نیا کپڑا جمعہ کے دن پہنا کرتے تھے ۔  (4) 
سوال	غم دور کرنے اور عقل بڑھانے کا کوئی نسخہ بتائیے ؟ 
جواب	حضرت سیِّدُناامام محمد بن ادریس شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیفرماتے ہیں : جواپنا لباس صاف رکھے اس کے غم کم ہو جائیں گے اور جو خوشبولگائے اس کی عقل میں اضافہ ہو گا ۔  (5) 



________________________________
1 -     ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ /  ۵۸۶ ، ماخوذاً ۔ 
2 -     بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ /  ۴۰۹ ۔ 
3 -     موطاامام مالک ، کتاب اللباس ، باب مایکرہ للنساء لبسہ من الثیاب ، ۲ /  ۴۱۰ ، حدیث : ۱۷۳۹ ۔ 
4 -     اخلاق النبی وادابہ ، ذکر وقت لباسہ اذا استجدہ ، ص۶۱ ، حدیث : ۲۵۰ ۔ 
5 -     احیاء علوم الدین ، کتاب اسرار الصلاة ، الباب الخامس فی فضل الجمعة ۔ ۔ ۔ الخ ، بیان آداب الجمعة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۲۴۴ ۔