سوال کیا مرد ایسا لباس پہن سکتا ہے جس کے کناروں پر ریشم لگا ہوا ہو؟
جواب مردوں کے کپڑوں میں ریشم کی گوٹ چار اُنگل تک کی جائز ہے اس سے زیادہ ناجائزیعنی اس کی چوڑائی چار انگل تک ہو ، لمبائی کا شمار نہیں ۔ اسی طرح اگر کپڑے کا کنارہ ریشم سے بُنا ہو جیسا کہ بعض عمامے یا چادروں یا تہبند کے کنارے اس طرح کے ہوتے ہیں ، اس کا بھی یہی حکم ہے کہ اگر چار اُنگل تک کا کنارہ ہو تو جائز ہے ، ورنہ ناجائز ۔ (1)
سوال لباسِ شُہرت کسے کہتے ہیں اور حدیثِ پاک میں اس پر کیا وعید آئی ہے ؟
جواب لباسِ شُہرت سے مراد یہ ہے کہ تکبّر کے طور پر اچھے کپڑے پہنے یا جو شخص درویش نہ ہووہ ایسے کپڑے پہنے جس سے لوگ اسے درویش سمجھیں یا عالم نہ ہو اور علما کے سے کپڑے پہن کر لوگوں کے سامنے اپنا عالم ہونا جتاتا ہے یعنی کپڑے سے مقصود کسی خوبی کا اظہار ہو ۔ (2) سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : جس نے ( دُنیا میں) شُہرت کا لِباس پہناقِیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو ذِلَّت کا لِباس پہنائے گا ۔ (3)
سوال علماء اور فقہاء کو کس طرح کا لباس پہننا چاہئے ؟
جواب علماء اورفقہاء کو ایسا لباس پہننا چاہئے کہ وہ پہچانے جائیں تاکہ لوگوں کو ان سے مسائل پوچھنے اور دِینی معلومات حاصل کرنے کا موقع ملے اور علمِ دِین کی عزّت و
________________________________
1 - ردالمحتار ، کتاب الحظر والاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۸۱ ، ماخوذاً ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ۱۶ ، ۳ / ۴۰۴ ۔
3 - ابن ماجہ ، کتاب اللباس ، باب من لبس شھرة من الثیاب ، ۴ / ۱۶۳ ، حدیث : ۳۶۰۶ ۔