Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
173 - 360
 اور یوں نِظامِ اِنْہِضام  (  یعنی ہاضِمہ) مُتَأثّرہو گا  (  2) ٹیک لگا کر بیٹھنے سے مِعدہ پھیل جاتا ہے لہٰذا اس طرح غیر ضَرور ی خوراک مِعدے میں چلی جائے گی اور ہاضِمہ خراب ہو گا (  3) ٹیک لگا کر کھانے سے آنتوں اور جگر کو نقصان پہنچتا ہے ۔  (1) 
سوال	’’فیضانِ سنت‘‘میں بیان کردہ تنگدستی کے اسباب میں سے 9 اسباب بیان کیجئے ؟ 
جواب	 (  1) بِغیرہاتھ دھوئے کھانا (  2) میّت کے قریب بیٹھ کر کھانا  (  3) نکلا ہوا کھانا کھانے میں دیرکرنا  (  4) جس برتن میں کھانا کھایا ہے اُسی میں ہاتھ دھونا   (  5) خِلال کرتے وَقت جو ریشہ نکلے اسے پھر منہ میں رکھ لینا (  6) زیادہ سونے کی عادت (  7) رات کو جھاڑو دینا  (  8) والدین کو اُن کے نام سے پکارنا (  9) نماز میں سستی کرنا ۔  (2) 
سوال	کھانے کے بعد انگلیاں چاٹنے کی ترتیب بیان کیجئے ؟ 
جواب	حضرت سیِّدُناکعب بن عُجْرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ میں نے سرورِ کائنات ، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو انگوٹھا ، شہادت والی اور درمِیانی انگلی ملا کر تین اُنگلیوں سے کھاتے دیکھا  ۔ پھر میں نے دیکھا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں پُونچھنے سے پہلے چاٹ لیا ، سب سے پہلے درمیانی پھر شہادت والی اور پھر انگوٹھا شریف چاٹا ۔  (3) 
سوال	کھانے کے بعد برتن چاٹنے کی حکمت بتائیے ؟ 



________________________________
1 -     فیضانِ سنّت ، ص۲۵۳ ۔ 
2 -     فیضانِ سنّت ، ص۲۶۴ ۔ 
3 -     معجم اوسط ، ۱ / ۴۴۸ ، حدیث : ۱۶۴۹ ۔