نے 16سال سے کبھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا کیونکہ شکم سَیْری بدن کو بھاری ، دل کو سخت اورعقل کو زائل کر تی ہے نیزنیند لاتی اور عبادت میں کمزوری کا باعث ہے ۔ ‘‘ (1)
سوال کھڑے ہوکر کھانے کاطِبِّی نقصان کیا ہے ؟
جواب اِٹلی کے ایک ماہرِ اَغذِیہ ڈاکٹرکا کہنا ہے : کھڑ ے ہوکر کھانا کھانے سے تلی اور دل کی بیماریاں نیزنَفسیاتی اَمراض پیدا ہوتے ہیں یہاں تک کہ بعض اوقات انسان ایسا پاگل ہو جاتا ہے کہ اپنوں تک کو پہچان نہیں پاتا ۔ (2)
سوال کھانے کی پانچ سنتیں اور آداب بیان کیجئے ؟
جواب ( 1) اپنے آگے سے کھائے ( 2) کوئی ساتھ کھا رہا ہو اُس کے آگے سے نہ کھائے ( 3) رِکابی کے درمِیان سے نہ کھائے ( 4) پہلے دسترخوان اُٹھا یا جائے اِس کے بعد کھانے والے اٹھیں ۔ ( افسوس ! آج کل عُمُوماً الٹا انداز ہے یعنی پہلے کھانے والے اُٹھتے ہیں اِس کے بعد دسترخوان اُٹھایا جاتا ہے ) ( 5) دوسرے بھی کھانے میں شامل ہوں تو اُس وَقْت تک ہاتھ نہ روکے جب تک سارے فارِغ نہ ہو جائیں ۔ (3)
سوال ٹیک لگاکر کھانے کے طِبّی نقصانات کیا ہیں؟
جواب ( 1) کھانا اچّھی طرح چبا یا نہیں جا سکے گا اور اس میں لُعاب جس مقدار میں ملنا چاہئے اُتنا نہیں ملے گا جو کہ مِعدے میں جا کرنَشاستہ دار غذاؤں کوہَضم کر سکے
________________________________
1 - حلية الاولیاء ، الامام الشافعی ، ۹ / ۱۳۵ ، رقم : ۱۳۳۸۶ ۔
2 - فیضانِ سنّت ، ص۲۳۰ ۔
3 - فیضانِ سنّت ، ص۲۴۱ ۔