فرماتے تھے ؟
جواب حضرت سیدنا بایزید بسطامی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ الِیسے بھوکا رہنے پر بہت زیادہ زور دینے کی وجہ پوچھی گئی توآپ نے فرمایا : اگر فرعون بھوکا ہوتا تو کبھی خُدائی کا دعویٰ نہ کرتا اور اگر قارون بھوکا ہوتا تو کبھی بَغاوت نہ کرتا ۔ ( مطلب یہ کہ ان لوگوں پر مال کی فراوانی ہوئی تو سرکش ہوگئے ) (1)
سوال کھانے سے پہلے کی دعا اور اس کی برکت بیان کیجئے ؟
جواب ”بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَہُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ“اس کی برکت یہ ہے کہ اگر کھانے میں زہر بھی ہوگا تو اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّوَجَلَّ اثر نہیں کرے گا ۔ (2)
سوال حدیثِ مبارکہ کی روشنی میں کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ منہ دھونے کا فائدہ بتائیے ؟
جواب سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بَرکَت نشان ہے ، کھانے سے پہلے اور بعد وُضُو ( یعنی ہاتھ منہ دھونا ) رزق میں کُشادگی کرتا اور شیطان کو دُور کرتا ہے ۔ (3)
سوال پیٹ بھرکر کھانے سے متعلق امام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِینے کیا فرمایا؟
جواب حضرت سیِّدُناامام شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِی فرماتے ہیں : ’’ایک بار کے علاوہ میں
________________________________
1 - کشف المحجوب ، باب آدابھم فی الاکل ، ص۳۹۰ ۔
2 - مسندالفردوس ، ۱ / ۱۶۸ ، حدیث : ۱۱۱۳ ۔
3 - کنز العمال ، ۸ / ۱۰۶ ، حدیث : ۴۰۷۵۵ ۔