Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
170 - 360
 بھی اس میں سے نہ کھائے بلکہ سارا گوشت صدقہ کردے ۔  (1) 
سوال	 اپنی قربانی کی کھال بیچنا کیسا ہے ؟ 
جواب	یہاں نیّت کا اعتِبار ہے ۔  اگر اپنی قربانی کی کھال اپنی ذات کے لیے رقم کے عِوَض بیچی تو یوں بیچنا بھی ناجائز ہے اور یہ رقم اِس شخص کے حق میں مالِ خَبیث ہے اوراِس کا صَدَقہ کرنا واجِب ہے لہٰذا کسی شَرعی فقیر کو دیدے اور توبہ بھی کرے اور اگر کسی کارِ خیر کے لیے مَثَلاً مسجِد میں دینے ہی کی نیّت سے بیچی تو بیچنا بھی جائز ہے اوراب مسجِد میں دینے میں کوئی حَرَج (  بھی) نہیں ۔  (2) 
کھانا
سوال	’’فیضانِ سنّت ‘‘میں دی گئی کھانے کی43نیتوں میں سے کوئی6بیان کیجئے ؟ 
جواب	 (  1 ، 2) کھانے سے قبل اور بعد کا وُضو کروں گا (  یعنی ہاتھ ، مُنہ کا اگلا حصّہ دھوؤں گا اور کُلِّیاں کروں گا)  (  3) عبادت پرقوت حاصل کروں گا (  4) اِتباعِ سنّت میں دستر خوان پر کھاؤں گا (  5) کھانے سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھوں گا (  6) سنت کے مطابق بیٹھ کرکھاؤں  گا  (  7) تین انگلیوں سے کھاؤں گا (  8) جو دانہ وغیرہ گرگیا اٹھا کر کھا لوں گا (  9) کھانے کے بعد بمع اول وآخردُرود شریف مسنون دعائیں پڑھوں گا  (  10) خلال کروں گا ۔  (3) 
سوال	وہ کونسے بزرگ ہیں جو بھوکا رہنے پر بہت زور دیا کرتے اور اس کی کیا وجہ بیان 



________________________________
1 -     ردالمحتار ، کتاب الاضحیة ، ۹ /  ۵۴۲ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الاضحیة ، الباب السادس فی بیان مایستحب ۔ ۔  ۔ الخ ، ۵ /  ۳۰۱ ، ابلق گھوڑے سوار ، ص۲۸ ۔ 
3 -     فیضانِ سنّت ، ص۱۸۲ ، ماخوذاً ۔