سوال کیا پورے گھر کی طرف سے ایک بکرے کی قربانی کفایت کرسکتی ہے ؟
جواب نہیں کرسکتی ۔ بعض لوگ پورے گھر کی طرف سے صِرْف ایک بکرا قُربان کرتے ہیں حالانکہ بعض اَوقات گھر کے کئی اَفراد صاحِبِ نصاب ہوتے ہیں اور اِس بِنا پر ان ساروں پر قربانی واجِب ہوتی ہے ان سب کی طرف سے الگ الگ قربانی کی جائے ۔ ایک بکرا جو سب کی طرف سے کیا گیا کسی کا بھی واجِب ادا نہ ہوا کہ بکرے میں ایک سے زیادہ حصّے نہیں ہوسکتے کسی ایک طے شدہ فردہی کی طرف سے بکرا قربان ہوسکتا ہے ۔ (1)
سوال کس صورت میں عیب دار جانور کی قربانی جائز ہے ؟
جواب قربانی کرتے وَقْت جانور اُچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مُضِر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی اور اگر اُچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہوگیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فورا ًپکڑکر لایا گیا اور ذَبْح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی ۔ (2)
سوال کس صورت میں قربانی کرنے والا قربانی کا گوشت نہیں کھاسکتا؟
جواب قربانی اگر مَنَّت کی ہے تو اُس کا گوشت نہ خود کھاسکتا ہے نہ اَغنیا کو کھلا سکتا ہے بلکہ اس کو صدقہ کر دینا واجب ہے ، وہ منت ماننے والا فقیر ہو یا غنی دونوں کا ایک ہی حکم ہے ۔ (3) یونہی اگر میّت نے قربانی کی وصیّت کی تھی تو اَب
________________________________
1 - ابلق گھوڑے سوار ، ص۸ ۔
2 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الاضحیة ، ۹ / ۵۳۹ ، بہار شریعت ، حصہ۱۵ ، ۳ / ۳۴۲ ۔
3 - تبیین الحقائق ، کتاب الاضحیة ، ۶ / ۴۸۶ ۔