جواب حُضورِاَکرمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : فرشتوں کو نُور سے ، جنات کو آگ کے شُعْلَہ سے اور حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو مِٹی سے پیدا کیا گیا ۔ (1)
سوال جِنّات کی کتنی قسمیں ہیں؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے : جنّات کی تین قسمیں ہیں : ( 1) وہ جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑ تے ہیں ، ( 2) وہ جوسانپ اورکتے کی شکل میں ہوتے ہیں اور ( 3) وہ جو سفرکرتے اور قیام کرتے ہیں ۔ (2)
سوال انسانوں کے ساتھ رہنے والے جِن کو کیا کہتے ہیں؟
جواب انسانوں کے ساتھ رہنے والے جِن کو ’’عَامِر‘‘ کہتے ہیں ۔ (3)
سوال جنات کیا کھاتے ہیں؟
جواب جِنّات کی خوراک’’ہڈی اور گوبر ‘‘ہے ۔ (4) حدیث شریف میں ہے کہ جِنّات ہڈی پر گوشت اور گوبرمیں دانے پاتے ہیں ۔ (5)
سوال جِنّات نماز کہاں پڑھتے ہیں؟
جواب حدیثِ پاک میں ہے کہ تم لوگ زمین کے ہمواراورچَٹْیَل حصوں پر قضائے حاجت نہ کرو کیونکہ یہ جِنّات کے نماز پڑھنے کی جگہ ہے ۔ (6)
________________________________
1 - مسلم ، کتاب الزھد والرقائق ، باب فی احادیث متفرقة ، ص۱۲۲۱ ، حدیث : ۷۴۹۵ ۔
2 - 0 مستدرک حاکم ، کتاب التفسیر ، باب الجن ثلاثة اصناف ، ۳ / ۲۵۴ ، حدیث : ۳۷۵۴ ۔
3 - 1 لقط المرجان فی احکام الجان ، ذکر وجودھم ، ص۲۵ ۔
4 - 2 بخاری ، کتاب مناقب الانصار ، باب ذکر الجن ۔ ۔ ۔ الخ ، ۲ / ۵۷۶ ، حدیث : ۳۸۶۰ ۔
5 - 3 دلائل النبوة لابی نعیم ، ص۲۱۷ ، حدیث : ۲۶۲ ۔
6 - النھایة فی غریب الحدیث والاثر ، باب القاف مع الراء ، تحت اللفظ : قرع ، ۴ / ۴۰ ۔