Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
168 - 360
مُسْتَحَب ہے ) ۔   (1) 
سوال	صاحبِ نِصاب نہ ہونے کے باوجودکس شخص پر قربانی واجب ہے ؟ 
جواب	جو شخص مالکِ نِصاب نہیں ہے اس نے قربانی کی مَنّت مانی تو اس صورت میں اس پر قربانی واجب ہے یا اس نے قربانی کی نیت سے کوئی جانور خریدا تو اس جانور کی قربانی واجب ہے ۔  (2) 
سوال	کس صورت میں مالدار مالکِ نصاب پر قربانی واجب نہیں؟ 
جواب	مالدار مالکِ نِصاب اگر مسافر ہے تو اس صورت میں اس پر قربانی واجب نہیں کیونکہ قربانی واجب ہونے کے لئے مقیم ہونا شرط ہے ۔  (3) 
سوال	ابتدائے وقت میں وجوبِ قربانی کی شرائط نہیں پائی گئیں اورآخر وقت  میں پائی گئیں تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟ 
سوال	یہ ضَرورنہیں کہ دسویں ہی کو قربانی کر ڈالے ، اس کے لیے گنجائش ہے کہ پورے وَقْت میں جب چاہے کرے لہٰذا اگر ابتدائے وَقت میں  اس کا اَہْل نہ تھا وُجُوب کے شرائط نہیں پائے جاتے تھے اور آخرِ وَقْت میں  (  یعنی12ذُوالحِجّہ کو غروبِ آفتاب سے پہلے ) اَہْل ہوگیا یعنی وُجُوب کے شرائط پائے گئے تو اُس پر واجِب ہوگئی اور اگر ابتدائے وَقْت میں واجِب تھی اور ابھی  (  قربانی ) کی نہیں اور آخِر وَقْت میں شرائط جاتے رہے تو (  قربانی ) واجِب نہ رہی ۔  (4) 



________________________________
1 -     مرآۃ المناجیح ، ۲ /  ۳۷۰ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الاضحیة ، الباب الاول فی تفسیرھا ورکنھا ۔ ۔ ۔  الخ ، ۵ /  ۲۹۱ ۔ 
3 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الاضحیة ، الباب الاول فی تفسیرھا ورکنھا ۔ ۔ ۔  الخ ، ۵ /  ۲۹۲ ۔ 
4 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الاضحیة ، الباب الاول فی تفسیرھا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ /  ۲۹۳ ۔