Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
166 - 360
 تو ان كے لئے بھی ذبح اِضْطراری ہوسکتا ہے ۔  (1) 
قربانی
سوال	قربانی کی فضیلت اور باوجودِ اِستِطاعت نہ کرنے کی  کیا وعید ہے ؟ 
جواب	حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :  جس نے خوش دلی سے طالبِ ثواب ہو کر قربانی کی ، تووہ آتشِ جہنّم سے حِجاب (  یعنی روک) ہو جائے گی ۔  (2) نیزفرمایا : اے فاطمہ ! اپنی قربانی کے پاس  حاضررہو کیونکہ اِس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی تمہارے سارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔  (3) اوراِستطاعت کے باوجود نہ کرنے والوں کے مُتعلق فرمایا :  جس شخص میں قُربانی کرنے کی وُسعَت ہو پھر بھی وہ قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عید گاہ کے قریب نہ آئے ۔  (4) 
سوال	قربانی کے وقت کیا نیّت ہونی چاہئے ؟ 
جواب	 ذَبْح کرتے وَقْت یااپنی قُربانی ہو رہی ہو اُس کے پاس حاضِر رہتے وَقْت ادائے سنَّت کی نیَّت ہو نی چاہئے اور ساتھ ہی یہ بھی نیَّت کرے کہ میں جس طرح آج راہِ خدا میں جانور قربان کر رہاہوں ، بوقتِ ضَرورت اِنْ شَآءَاللهُ عَزَّ  وَجَلَّاپنی جان بھی قربان کردوں گانیز یہ بھی نیَّت ہو کہ جانورذَبْح کرکے اپنے نفسِ اَمّارہ کو



________________________________
1 -     ھدایة ، کتاب الذبائح ، ۲ /  ۳۵۰ ۔ 
2 -     معجم کبیر ، ۳ / ۸۴ ، حدیث :  ۲۷۳۶ ۔ 
3 -     سنن کبری للبیھقی ، کتاب الضحایا ، باب ما یستحب للمرء ۔ ۔ ۔ الخ ، ۹ /  ۴۷۶ ، حدیث : ۱۹۱۶۱ ۔ 
4 -     ابن ماجہ ، کتاب الاضاحی ، باب الاضاحی واجبة ام لا ، ۳ /  ۵۲۹ ، حدیث : ۳۱۲۳ ۔