Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
165 - 360
سوال	 کیا دو بکریوں کو ایک ساتھ بِسْم ِاللہپڑھ کر ذبح کیاجاسکتا ہے ؟ 
جواب	 دو بکریوں کو نیچے اوپر لٹا کر دونوں کو ایک ساتھ بِسْم ِاللہ پڑھ کر ذبح کر دیا دونوں حلال ہیں اور اگر ایک کو ذبح کر کے فوراً دوسری کو ذبح کرنا چاہتا ہے تو اُس کو پھر بِسْم ِاللہپڑھنی ہوگی پہلے جو پڑھ چکا ہے وہ دوسری کے لیے کافی نہیں ۔  (1) 
سوال	جانور کوذبح کیلئے  لٹایا ، بِسْم ِاللہ پڑھی تھی کہ جانور بھاگا پھر اسے پکڑ کر لایا تو دوبارہ بِسْم ِاللہ پڑھنی ہوگی یا پہلے جو پڑھی تھی وہ کافی ہوگی؟ 
جواب	بکری ذبح کے لیے لٹائی تھی بِسْم ِاللہکہہ کر ذبح کرنا چاہتا تھا کہ وہ اٹھ کر بھاگ گئی پھر اُسے پکڑ کے لایا اور لٹایا تو اب دوبارہ بِسْم ِاللہپڑھے کیونکہ پہلے کا پڑھنا ختم ہوگیا ۔  (2) اسی طرح بکریوں کاریوڑدیکھا اور بِسْم ِاللہ پڑھ کر اُن میں سے ایک بکری پکڑ لایا اور ذبح کردی اوراس وقت جان بوجھ کر یہ سوچ كر بِسْم ِاللہ نہیں پڑھی کہ پہلے پڑھ چکا ہے ایسی صورت میں وہ بکری حرام ہوگئی ۔  (3) 
سوال	گائے یا اونٹ وغیرہ ذبح کے وقت بھاگ جائیں اور پکڑ میں نہ آئیں توکیا کریں؟ 
جواب	پالا ہوا جانور اگر بھاگ جائے اور پکڑنے میں نہ آئے تو اس کے لیے ذبح اِضْطِراری جائزہے یعنی تیر یا نیزہ وغیرہ سے بہ نیتِ ذبح بِسْم ِاللہ پڑھ کر ماریں اور اس کے لیے گردن میں ہی ذبح کرنا ضروری نہیں بلکہ جس جگہ بھی زخمی کر دیا جائے کافی ہے ۔  (4) گائے ، بیل ، اونٹ اگر بھاگ جائیں اور پکڑ میں نہ آئیں



________________________________
1 -     درمختار ، کتاب الذبائح ، ۹ /  ۵۰۴ ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الذبائح ، الباب الاول فی رکنہ ۔ ۔ ۔  الخ ، ۵ /  ۲۸۹ ۔ 
3 -     بدائع الصنائع ، کتاب الذبائح والصیود ، باب مایرجع الی محل الذکاة ، ۴ /  ۱۷۳ ۔ 
4 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ /  ۵۰۵ ۔