Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
164 - 360
		سے پہلے اُس کے سر کو کھینچنا کہ رگیں ظاہر ہو جائیں یا گردن کو توڑنا ، یونہی جانور کو گردن کی طرف سے ذبح کرنا مکروہ ہے بلکہ اس کی بعض صورتوں میں جانور حرام ہو جائے گا ۔  (1) 
سوال	کس صورت میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا نام لیے بغیر ذبح کیا ہواجانورحلال ہوتاہے ؟ 
جواب	بھول کر”بِسْم ِاللہِ اَللہُ اَکْبَر“ کہے بغیر جانور ذبح کردیا تو اس صورت میں اس جانور کا گوشت کھانا حلال ہے ۔  (2) 
سوال	کیا بِسْم ِاللہپڑھ کر ذبح کرنے کے باوجودبھی جانور حرام ہوسکتا ہے ؟ 
جواب	جی ہاں ۔  بِسْم ِاللہکسی دوسرے مقصد سے پڑھی اور جانور کو ذبح کر دیا تو جانور حَلال نہیں اور اگر زبان سے بِسْم ِاللہکہی اور دل میں یہ نیت حاضر نہیں کہ جانور ذبح کرنے کے لیے بِسْم ِاللہکہتا ہوں تو جانور حلال ہے ۔  (3) 
سوال	بِسْم ِاللہکہہ کرپانی پیا یا چھری تیز کی پھر ذبح کیا تو کیاجانور حلال ہوجائے گا؟ 
جواب	بِسْم ِاللہ کہنے اور ذبح کرنے کے درمیان طویل فاصلہ نہ ہو اور مجلس بدلنے نہ پائے اگر مجلس بدل گئی اور عمل کثیر بیچ میں پایا گیا تو جانور حلال نہ ہوا ۔  ایک لقمہ کھایا یا ذرا سا پانی پیا یا چُھری تیز کر لی یہ عمل قلیل ہے جانور اس صورت میں حَلال ہے ۔  (4) 



________________________________
1 -     ھدایة ، کتاب الذبائح ، ۲ /  ۳۵۰ ، بہارشریعت ، حصہ۱۵ ، ۳ /  ۳۱۵ ۔ 
2 -     ھدایة ، کتاب الذبائح ، ۲ /  ۳۴۷ ۔ 
3 -     درمختار ، کتاب الذبائح ، ۹ /  ۵۰۴ ۔ 
4 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ /  ۵۰۴ ۔