جواب ان کے پیٹ ایسے ہوں گے جیسے بڑے بڑے مکان اور شیشے کی طرح چمکیں گے کہ لوگوں کو ان کی حالت نظر آئے ، ان میں سانپ اور بچھو بھرے ہوں گے ۔ (1)
ذبح
سوال ذَبح کرتے وقت کونسے الفاظ کہنا مستحب ہیں اور کیا احتیاط ضروری ہے ؟
جواب مستحب یہ ہے کہ ذبح کے وقت بِسْمِ اﷲِاَﷲُاَکْبَر کہے یعنی بِسْمِ اﷲ اور اَﷲُاَکْبَر کے درمیان واؤ نہ لائے اور بِسْمِ اﷲِکی”ہ“کو ظاہر کرنا چاہیے اگر ظاہر نہ کی جیسا کہ بعض عوام اس کا تلفظ اس طرح کرتے ہیں کہ ’’ہ‘‘ظاہر نہیں ہوتی اور مقصود اللہ عَزَّ وَجَلَّ کا نام ذکر کرنا ہے تو جانور حلال ہے اور اگر یہ مقصود نہ ہو اور’’ہ‘‘ کا چھوڑنا ہی مقصودہو تو حلال نہیں ۔ (2)
سوال گائے ، بکری وغیرہ کو کس جگہ سے ذبح کیا جائے ؟
جواب ذَبح کی جگہ حلق اور لُبَّہ کے مابین ہے ۔ (3) لبہ سینہ کے بالائی حصہ کو کہتے ہیں ۔ لہٰذاگلے کے بالائی ، درمیانی یا نچلے جس جگہ سے بھی ذبح کیا جائے گاجانور حلال ہوگا ۔ (4)
سوال نَحْرکا مطلب بتائیے اور کیااونٹ کو بجائے نحر کے ذبح کیا جاسکتا ہے ؟
جواب حلق کے آخری حصہ میں نیزہ وغیرہ بھونک کر رگیں کاٹ دینے کو نحر کہتے ہیں ۔
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب التجارات ، باب التغلیظ فی الربا ، ۳ / ۷۱ ، حدیث : ۲۲۷۳ ، مفھوماً ۔
2 - درمختار مع رد المحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۵۰۳ ۔
3 - بخاری ، کتاب الذبائح ، باب النحر والذبائح ، ۳ / ۵۶۲ ۔
4 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الذبائح ، ۹ / ۴۹۱ ۔