Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
161 - 360
		 ہے کہ سود خور کو بے محنت مال کا حاصل ہونا ، تجارت کی مشقتوں اور خطروں سے کہیں زیادہ آسان معلوم ہوتا ہے اور تجارتوں کی کمی انسانی مُعاشَرَت کو ضَرَر پہنچاتی ہے ۔  (  3) سود کے رَوَاج سے باہمی محبت کے سُلوک کو نقصان پہنچتا ہے کہ جب آدمی سود کا عادی ہوا تو وہ کسی کو قرضِ حَسَن سے اِمداد پہنچانا گوارا نہیں کرتا ۔  (  4) سود سے انسان کی طبیعت میں درندوں سے زیادہ بے رحمی پیدا ہوتی ہے اور سود خور اپنے مقروض کی تباہی و بربادی کا خواہش مند رہتا ہے ۔  (1) 
سوال	سودکے معاشرتی زندگی پرکیا نقصانات مُرتَّب ہوتے ہیں؟ 
جواب	سود والا بے رحم ہوجاتا ہے ، وہ مفت میں کسی کو رقم دینے کا تصوّر نہیں کرتا ، انسانی ہمدردی اس سے رُخصت ہوجاتی ہے ، قرض لینے والا ڈوبے ، مرے ، تباہ ہو یہ بَہَر صورت اُسے نچوڑنے پر تُلا رہتا ہے ۔  (2) 
سوال	سود کے مَعَاشی نقصان بتائیے ؟ 
جواب	سود کے سبب ملک سے تجارت کا دیوالیہ نکل جاتا ہے ۔  ظاہر ہے کہ دولت چند اداروں ہی میں محدود ہو کر رہ جاتی ہے اور یہ دولت (  Wealth) کہ جس کے ذریعے تجارت  (  Trade) ہوتی ہے جب چند اداروں ہی تک مَحْدُود ہو جائے گی تو مَعِیْشَت کی گاڑی کا پہیّابھی رک جائے گا ۔  (3) 
سوال	سودکھانے والا بروزِ قیامت کس حال میں ہوگا؟ 



________________________________
1 -     تفسیرصراط الجنان ، پ۳ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۲۷۵ ، ۱ /  ۴۱۲ ۔ 
2 -     تفسیرصراط الجنان ، پ۳ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۲۷۵ ، ۱ /  ۴۱۳ ۔ 
3 -     سود اور اس کا علاج ، ص۴۰ ، ماخوذ اً ۔