سوال اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے کس فرشتے کی پیشانی پر قرآنِ کریم لکھا اورکیوں ؟
جواب حضرت اسرافیل عَلَیْہِ السَّلَام کی پیشانی پرقرآنِ کریم لکھا گیا کیونکہ انہوں نے سب سے پہلے حضرت سَیِّدُنا آدم عَلَیْہِ السَّلَام کو سجدہ کیا تھا ۔ (1)
سوال حضرت جبرئیلِ امین عَلَیْہِ السَّلَام بارگاہ ِرسالت مآب میں کتنی بار حاضر ہوئے ؟
جواب حضرت جبرئیل امینعَلَیْہِ السَّلَام خَاتَمُ الْانبیاء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی خدمت میں چوبیس ہزار مرتبہ حاضری سے مُشَرَّفْ ہوئے ۔ (2)
سوال دشمن کو دیکھ کر مَعَاذَاللہ یہ کہنا کہ مَلکُ الموت یا عزرائیل آگیاکیسا ہے ؟
جواب کسی فرشتہ کے ساتھ ادنیٰ سی گستاخی کفر ہے ، (3) جاہل لوگ اپنے کسی دشمن یا مبغوض ( یعنی قابلِ نفرت) شخص کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ملک الموت یا عزرائیل آگیا ، یہ قریب بکلمۂ کفر ہے ۔ (4)
جِنَّات
سوال اللہ تعالیٰ نے جنّات کو کس دن پیدا فرمایا؟
جواب جمعرات کے دن ۔ (5)
سوال جِنّات کی تخلیق کے مُتَعَلِّق حدیث شریف میں کیا آیا ہے ؟
________________________________
1 - کتاب العظمة ، خلق آدم وحواء ، ص۳۷۵ ، حدیث : ۱۰۴۲ ۔
2 - المواھب اللدنیۃ ، المقصد الاول ، دقاٰئق حقائق بعثتہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ۱ / ۱۱۲ ۔
3 - تمھید ابی شکور السالمی ، الباب الثامن فی شرائط الایمان ، القول الاول فی الایمان بالملائکة ، ص۱۱۲ ۔
4 - البحر الرائق ، کتاب السیر ، باب احکام المرتدین ، ۵ / ۲۰۵ ۔
5 - تفسیر طبری ، پ ۱ ، البقرة ، تحت الآیة : ۳۰ ، ۱ / ۲۳۷ ، رقم : ۶۰۲ ۔