سوال اپنے مسلمان بھائی کا قرض اداکرنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب حضور تاجدارِ رِسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں ایک جنازہ لایا گیا ، آپ نے ارشاد فرمایا : اس پر دَین ( قرض) ہے ؟ لوگوں نے کہا : ہاں ۔ فرمایا : دَین ادا کرنے کے لیے کچھ چھوڑا ہے ؟ عرض کی : نہیں ۔ ارشاد فرمایا : تم لوگ اس کی نماز پڑھ لو ۔ حضرت سَیِّدُنا عَلِیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے عرض کی : اس کا دَین میرے ذمہ ہے ۔ تب حضورِاَکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے نماز پڑھا ئی ۔ ایک روایت میں ہے کہ اِس موقع پر فرمایا : اللہ تعالیٰ تمہارے نفس کو آگ سے آزاد کرے جس طرح تم نے اپنے مسلمان بھائی کی جان چُھڑائی ، جومسلمان اپنے بھائی کا دَین ادا کرے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ قیامت کے دن اُس کی جان كو چھوڑدے گا ۔ (1)
سوال قرض کی وصولی میں نرمی کرنے کی کیافضیلت ہے ؟
جواب حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہُر یر ہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ سَیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن ، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : ایک شخص لوگوں کو قرض دیا کرتاتھا اور اپنے غلام سے کہا کرتاتھا کہ جب تم کسی تنگدست کے پاس جاؤ تو اس سے نرمی کیاکرو شاید اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہم پر نَرْمی فرمائے ۔ ( مرنے کے بعد) جب وہ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہوا تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اسے بخش دیا ۔ (2)
سوال ادا نہ کرنے کی نیت سے قرض لینے پر کیا وعیدیں آئی ہیں ؟
________________________________
1 - شرح السنة ، کتاب البیوع ، باب ضمان الدین ، ۴ / ۳۶۰ ، حدیث : ۲۱۴۸ ۔
2 - مسلم ، کتاب المساقاة ، باب فضل انظار المعسر ، ص۶۵۰ ، حدیث : ۳۹۹۸ ۔