اور مال بعد میں لینا ہے یا مال اُدھار پر دیدیا اور رقم بعد میں وصول کرنی ہے ، یونہی دکان یا مکان کرایہ پر لیتے ہوئے ایڈوانس یا کرایہ کا معاملہ ہو ، اس طرح کی تمام صورتوں میں مُعاہَدہ لکھ لینا چاہئے ۔ یہ حکم واجب نہیں لیکن اس پر عمل کرنا بہت سی تکالیف سے بچاتا ہے ۔ (1)
سوال قرض کی ادائیگی کاکوئی وظیفہ بتائیے ؟
جواب یہ دعا”اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَترجمہ : اے اللہ مجھے حلال چیزوں میں کفایت کر ، حرام چیزوں سے دور رکھ اور تیرے ماسوا سے مجھے اپنے فضل سے غنی کر دے ۔ “ہر نماز کے بعد ۱۱ ، ۱۱ بار اور صبح و شام سو ، سو بار روزانہ اوّل و آخر درود شریف ۔ اِسی دعا کی نسبت مولیٰ علی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے فرمایا کہ اگر تجھ پر مِثل پہاڑ کے بھی قرض ہوگا تو اسے ادا کردے گا ۔ (2)
سوال کن کاموں میں جلد بازی شیطان کی طرف سے نہیں؟
جواب منقول ہے کہ جلدبازی شیطان کی طرف سے ہے مگر اِن چھ کاموں میں جلدی کرنا شیطان کی طرف سے نہیں : ( 1) جب نماز کا وقت ہو جائے تو اس میں جلدی کرنا ( 2) مہمان آئے تو اس کی مہمان نوازی کرنا ( 3) کسی کے مرنے پر اس کی تجہیز و تکفین کرنا ( 4) بچی کے بالغ ہونے پر اس کی شادی کرنا ( 5) قرض کی ادائیگی کا وقت آجائے تو اُسے جلد ادا کرنا اور ( 6) کوئی گناہ ہوجائے توفوراً توبہ کرنا ۔ (3)
________________________________
1 - تفسیرصراط الجنان ، پ۳ ، البقرۃ ، تحت الآیۃ : ۲۸۲ ، ۱ / ۴۲۲ ۔
2 - ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب۱۱۰ ، ۵ / ۳۲۹ ، حدیث : ۳۵۷۴ ، ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص۴۳۹ ۔
3 - الروض الفائق ، المجلس الثالث عشر فی ذکر جھنم ، باب صفۃ الفقیر ، ص۸۶ ۔