سوال قبیلۂ قریش کے خوشحال اورمالدار ہونے کا راز کیا تھا؟
جواب قریش سال میں دو مرتبہ تجارتی سفر کرتے تھے ، جاڑے کے موسم میں یمن اور گرمی کے موسم میں شام کا سفر کیا کرتے تھے ، ہر جگہ کے لوگ ان کے ساتھ تجارتیں کرتے تھے اور قریش ان تجارتوں میں خوب نفع اٹھاتے تھے ۔ (1)
قرض اور سود
سوال کس طرح کی چیزیں قرض لی اور دی جاسکتی ہیں؟
جواب جو چیز قرض دی جائے لی جائے اُس کا مثلی ہونا ضروری ہے یعنی ماپ کی چیز ہویا تول کی ہو یا گنتی کی ہو مگر گنتی کی چیز میں شرط یہ ہے کہ اُس کے افراد میں زیادہ تفاوت ( یعنی فرق) نہ ہو ، جیسے انڈے ، اخروٹ ، بادام اور اگر گنتی کی چیز میں تَفاوُت زیادہ ہو جس کی وجہ سے قیمت میں اختلاف ہو جیسے آم ، امرود ، ان کو قرض نہیں دے سکتے ۔ یونہی ہر قیمی چیز جیسے جانور ، مکان ، زمین ، ان کا قرض دینا صحیح نہیں ۔ (2)
سوال قرض کا لین دین کرتے وقت حکمِ قرآنی کیا ہے ؟
جواب ارشادِباری تعالیٰ ہے : ( یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا تَدَایَنْتُمْ بِدَیْنٍ اِلٰۤى اَجَلٍ مُّسَمًّى فَاكْتُبُوْهُؕ- ) ( پ۳ ، البقرة : ۲۸۲) ترجمۂ کنزالایمان : اے ایمان والو جب تم ایک مقرر مدت تک کسی دین کا لین دین کرو تو اسے لکھ لو ۔ “تفسیر صراط الجنان میں ہے : جب اُدھار کا کوئی معاملہ ہو ، خواہ قرض کا لین دین ہو یا خریدوفروخت کا ، رقم پہلے دی ہو
________________________________
1 - خزائن العرفان ، پ۳۰ ، قریش ، تحت الایۃ : ۱ ، ص ۱۱۲۱ ، ماخوذاً ۔
2 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب البیوع ، فصل فی القرض ، ۷ / ۴۰۷ ، بہارشریعت ، حصہ۱۱ ، ۲ / ۷۵۵ ۔