Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
156 - 360
		محدود رکھوں گا دوسروں پر نہ ڈالوں گا ۔  (  5) اگر اپنے پاس موجود صحیح مال میں کوئی عیب پیدا ہو گیا تو اسے گاہک سے نہ چھپائے ورنہ ظالم اور گناہگار ہوگا ۔   (  6) وزن کرنے اور ناپنے میں فریب نہ کرے بلکہ پورا تولے اور پورا ناپے ۔   (  7) اصل قیمت کو چھپا کر کسی آدمی کو قیمت میں دھوکہ نہ دے  ۔  (  8) بہت زیادہ نفع نہ لے اگرچہ خریدار کسی مجبوری کی وجہ سے اس زیادتی پر راضی ہو ۔  (  9) محتاجوں کا مال زیادہ قیمت سے خریدے تاکہ انہیں بھی مَسَرَّت نصیب ہو ۔   (  10) قرض خواہ کے تقاضے سے پہلے قرض ادا کر دے اور اپنے پاس بلا کر دینے کے بجائے اس کے پاس جا کر دے ۔  (  11) جس شخص سے معاملہ کرے اگر وہ معاملہ کے بعد پریشان ہو تو اس سے معاملہ فسخ کر دے  ۔  (  12) دنیا کا بازار اسے آخرت کے بازار سے نہ روکے اور آخرت کا بازار مساجد ہیں ۔   (  13) بازار میں زیادہ دیر رہنے کی کوشش نہ کرے ۔  (1) 
سوال	سچاتاجرزیادہ پسندیدہ ہے یا خود کو عبادت کے لئے فارِغ رکھنے والا؟ 
جواب	حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن یزیدنخعیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے پوچھا گیا : آپ کے نزدیک سچا تاجر زیادہ پسندیدہ ہے یا پھر وہ شخص جس نے خود کو عبادت کے لئے فارغ کر رکھا ہے ؟ ارشاد فرمایا : میرے نزدیک سچا تاجر زیادہ پسندیدہ ہے کیونکہ وہ جہادکررہاہوتا ہے کہ ناپ تول اور لین دین کے راستے میں اس کے پاس شیطان آتا ہے تویوں وہ اس کے ساتھ جہاد کرتا ہے ۔  (2) 



________________________________
1 -     کیمیائے سعادت ، رکن دوم درمعاملات ، اصل سوم آداب کسب ، ۱ /  ۳۲۶ تا ۳۴۰ ،  ملتقطاً ۔ 
2 -     احیاء علوم الدین ، کتاب آداب الکسب والمعاش ، الباب الاول فی فضل الکسب والحث علیہ ، ۲ /  ۸۰ ۔