Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
155 - 360
		 کرنے کا اختیار نہیں اور جتنی قیمت پہلے طے ہوئی تھی دونوں صورتوں میں وہی ادا کی جائے گی  ۔  (1) 
سوال	تجارت کے وقت تاجر کو کیا کیا اچھی نیتیں کرنی چاہئیں؟ 
جواب	 (  1) بازار اس لئے جاتا ہوں تاکہ حلال کمائی سے اپنے اہل وعیال کی شکم پروری کروں اور وہ مخلوق سے بے نیاز ہو جائیں اور (  2) مجھے اتنی فراغت مل جائے کہ میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرتا رہوں اورراہِ آخرت پر گامزن رہوں ۔   (  3) میں مخلوق کے ساتھ شفقت ، خلوص اور امانت داری کروں گا ،  (  4) نیکی کا حکم دوں گا ،  (  5) برائی سے منع کروں گا اور  (  6) خِیانت کرنے والے سے باز پُرس کروں گا (2) ۔   (3) 
سوال	تجارت کے کچھ آداب بیان کیجئے ؟ 
جواب	 (  1) تجارت کرنے والا جَعلی اور اصلی نوٹوں کو پہچاننے کا طریقہ سیکھے اور نہ خود جعلی نوٹ لے نہ کسی اور کو دے  ۔  (  2) اگر کوئی جعلی نوٹ دے جائے تو یہ کسی اور کو نہیں دے سکتا بلکہ پھاڑ کے پھینک دے تاکہ وہ کسی اور کو دھوکہ نہ دے سکے ۔  (  3) اپنے مال کی حد سے زیادہ تعریف نہ کرے ۔  (  4) عیب دار مال خریدے ہی نہیں اگر خریدے تو دل میں یہ عہد کرے کہ میں خریدار کو تمام عیب بتا دوں گا اور اگر کسی نے مجھے دھوکہ دیا تو اس نقصان کو اپنی ذات تک 



________________________________
1 -     درمختار ، کتاب البیوع ، باب الصرف ، ۷ /  ۵۷۱ ۔ 
2 -     مختلف چیزوں کی خریداری ، بازار جانے اورتجارت کی مزید نیتیں جاننے کے لیے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب”بہار نیت“کے صفحہ117 ۔ 130 ۔ 134 ۔ 135 اور 136کا مطالعہ فرمالیجئے ۔ 
3 -     تفسیرصراط الجنان ، پ۵ ، النساء ، تحت الآیۃ : ۲۹ ، ۲ /  ۱۸۴ ۔