اور اذان واِقامت کہے ، نماز پڑھے ، وہ مسجد جامع کی جماعت سے افضل ہے ۔ (1)
کسب اور تجارت
سوال رزقِ حلال کے لیے جائز پیشہ اختیار کرنے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب ( 1) حضرت سَیِّدُناابوہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضورنبیِ پاک ، صاحبِ لولاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی اپنی پیٹھ پر لکڑیوں کا گٹھا لاد کر لائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے سوال کرے ، پھر کوئی اسے دے یا کوئی منع کر دے ۔ (2) ( 2) حضرت سَیِّدُنا عبداللہ بن عمررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے مروی ہے کہ حضور نبیِ رحمت ، شَفِیْعِ اُمتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کسی پیشے کے ذریعے طَلَبِ مَعَاش میں مشغول مومن کومحبوب رکھتا ہے ۔ (3)
سوال کون سا عمل وہ گناہ مٹاتا ہے جنہیں نماز ، روزے اور حج نہیں مٹاتے ؟
جواب حضور تاجدارِ ختمِ نبوّتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا : بہت سے گناہ ایسے ہیں جنہیں نماز مٹاتی ہے نہ روزہ اور نہ ہی حج و عمرہ مٹاتے ہیں ۔ صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْنے عرض کی : یارسولَ اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! پھر کون سی چیز ان گناہوں کو مٹاتی ہے ؟ ارشاد فرمایا : تلاش ِرزق میں غمزدہ ہونا ۔ (4)
________________________________
1 - بہار شریعت ، حصہ ۳ ، ۱ / ۶۵۰ ۔
2 - بخاری ، کتاب البیوع ، باب کسب الرجل وعملہ بیدہ ، ۲ / ۱۱ ، حدیث : ۲۰۷۴ ۔
3 - معجم اوسط ، ۶ / ۳۲۷ ، حدیث : ۸۹۳۴ ۔
4 - معجم اوسط ، ۱ / ۴۲ ، حدیث : ۱۰۲ ۔