پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کا ثواب ہے اور ا ُس کامسجدِ حرام میں نماز پڑھنا ایک لاکھ نمازوں کا ثواب ہے ۔ (1)
سوال حکیمُ الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی نے مساجد آبادکرنے کی کیا کیا صورتیں بیان فرمائی ہیں ؟
جواب ( 1) مسجد تعمیر کرنا ( 2) اس میں اضافہ کرنا ( 3) اسے وسیع کرنا ( 4) اس کی مَرمَّت کرنا ( 5) اس میں چٹائیاں ، فرش فروش بچھانا ( 6) اس کی قلعی چونا کرنا ( 7) اس میں روشنی و زِینت کرنا ( 8) اس میں نمازو تلاوتِ قرآن کرنا ( 9) اس میں دینی مدارس قائم کرنا ( 10) وہاں داخل ہونا ، وہاں اکثر جانا آنا ، رہنا ( 11) وہاں اذان وتکبیر کہنا ، اِمامَت کرنا ۔ (2)
سوال مساجد آبادکرنا کس کی علامت ہے اور اُسے اس کی کیا برکت حاصل ہوگی؟
جواب حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَ لِی فرماتے ہیں : مسجد بنانے یااسے آباد کرنے یاوہاں باجماعت نماز اداکرنے کا شو ق صحیح مومن ہونے کی علامت ہے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ایسے لوگوں کا خاتمہ ایمان پر ہو گا ۔ (3)
سوال محلے کی مسجد میں نماز افضل ہے یا جامع مسجد میں ؟
جواب مسجد محلہ میں نماز پڑھنا ، اگرچہ جماعت قلیل ہو مسجدِ جامع سے افضل ہے ، اگرچہ وہاں بڑی جماعت ہو ، بلکہ اگر مسجدِ محلہ میں جماعت نہ ہوئی ہو تو تنہا جائے
________________________________
1 - ابن ماجہ ، کتاب اقامة الصلاة ، باب ماجاء فی الصلاة فی المسجد الجامع ، ۲ / ۱۷۶ ، حدیث : ۱۴۱۳ ۔
2 - تفسیر نعیمی ، پ۱۰ ، التوبۃ ، تحت الآیۃ : ۱۷ ، ۱۰ / ۲۰۱ ۔
3 - تفسیر نعیمی ، پ۱۰ ، التوبۃ ، تحت الآیۃ : ۱۸ ، ۱۰ / ۲۰۴ ۔