سوال حدیث میں مسجد میں بیٹھنے والے کی کتنی اور کون کونسی خصلتیں بیان ہوئی ہیں؟
جواب حضور نبی پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : مسجد میں بیٹھنے والے میں تین خصلتیں ہوتی ہیں : ( 1) اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے یا ( 2) وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے یا ( 3) رحمت کامنتظر ہوتا ہے ۔ (1)
سوال مسجد میں دنیاوی باتیں کرنے پر کیا وعید آئی ہے ؟
جواب حضور نبیٔ رحمت ، شفیعِ اُمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ مَساجِد میں دنیا کی باتیں ہوں گی ، تم ان کے ساتھ نہ بیٹھو کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو ان سے کچھ کام نہیں ۔ (2)
سوال حدیثِ مبارکہ میں بدترین مجلس اور بہترین مجلس کسے قرار دیاگیاہے ؟
جواب حدیث شریف میں فرمایا گیا : بَدترین مجلس راستے کے بازار ہیں اور بہترین مجلس مساجد ہیں پس اگر تو مسجد میں نہ بیٹھے تو اپنے گھر کو لازم کر ۔ (3)
سوال کیا مختلف مساجد میں نماز پڑھنے سے ثواب میں کمی زیادتی ہوتی ہے ؟
جواب جی ہاں ! حضور پُر نور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : کسی شخص کا اپنے گھر میں نماز پڑھنا ایک نماز کا ثواب ہے ، محلے کی مسجد میں نماز پڑھنا پچیس نمازوں کا ثواب ہے ، جامع مسجد میں نماز پڑھنا پانچ سو نمازوں کا ثواب ہے ، مسجدِ اقصیٰ میں نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کا ثواب ہے ، میری مسجد میں نماز
________________________________
1 - مسند امام احمد ، مسند ابی ھریرة ، ۳ / ۳۹۹ ، حدیث : ۹۴۲۵ ۔
2 - شعب الایمان ، باب فی الصلوات ، فصل المشی الی المساجد ، ۳ / ۸۶ ، حدیث : ۲۹۶۲ ۔
3 - معجم کبیر ، ۲۲ / ۶۰ ، حدیث : ۱۴۲ ۔