Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
14 - 360
سوال	فرشتے کس طرح صف بندی  کرتے ہیں ؟ 
جواب	حضور نبی غیب دان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : فرشتے  پہلے اگلی صفوں کو مکمل کرتے ہیں اور صف میں خوب مل کر کھڑے ہوتے ہیں ۔  (1) 
سوال	عَرش کے گرد کتنے  فرشتے موجود ہوتے ہیں؟ 
جواب	حضرت وہب بن مُنَبِّہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : عرش کے گرد ملائکہ کی 70ہزار صفیں ہیں اور  ان کے پیچھے فرشتوں کی ایسی 70 ہزار صفیں ہیں جن کے پیچھے ایک لاکھ صفیں ہیں ۔  (2) 
سوال	عَرش کے گردوالے فرشتوں کی  (  مشہور) تسبیح کیا ہے ؟ 
جواب	سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ  (3) 
سوال	عَرش اٹھانے والے فرشتوں کی تعداد بیان کریں؟ 
جواب	حدیث شریف میں ہے کہ عرش اٹھانے والے فرشتے آج کَل چار ہیں ، بروزِ قیامت ان کی تائید کے لئے چار کا اور اضافہ کیا جائے گاتو وہ  آٹھ ہوجائیں گے ۔  (4) 
سوال	حامِلانِ عرش فرشتوں کے کتنے ’’پَر  ‘‘ہیں؟ 
جواب	ہر فرشتے کے چارپَر  ہیں جن میں سے دو ان کے چہروں کے اوپر ہیں تاکہ ان کی نظر عرش پر نہ پڑ ے ۔  (5) 



________________________________
1 - 5     مسلم ، کتاب الصلاة ، باب الامر بالسکون فی الصلاة      الخ ، ص ۱۸۱ ، حدیث : ۹۶۸ ۔ 
2 - 6     تفسیر بغوی ، پ۲۴ ، المؤمن ، تحت الآیة : ۷ ، ۴ / ۸۱ ، ملتقطاً ۔ 
3 -    تفسیر جلالین ، المؤمن ، تحت الآیة : ۷ ، ص۳۹۱ ۔ 
4 -     تفسیر طبری ، پ۲۹ ، الحاقة ، تحت الآیة : ۱۷ ، ۱۲ / ۲۱۶ ، رقم : ۳۴۷۹۳ ۔ 
5 -     تفسیر عبد الرزاق ، پ۲۹ ، الحاقة ، تحت الآیة : ۱۷ ، ۳ / ۳۴۲ ، رقم : ۳۳۱۳ ۔