سوال سوتے ہوئے شخص کے ہاتھ میں کوئی پیسے رکھ کر چلا جائے تو کیا حکم ہے ؟
جواب یہ پیسے اس کے ہیں اپنے خرچ میں لاسکتا ہے ۔ (1)
سوال مچھلی کے پیٹ سے موتی نکلاتو وہ کس کا ہے ؟
جواب اگر یہ موتی سیپ کے اندر ہے تو مچھلی والا اس کا مالک ہے ۔ اگر شکاری نے مچھلی بیچ ڈالی تو وہ موتی خریدنے والے کا ہے اور اگر موتی سیپ میں نہیں ہے تو خریدار کو چاہئے کہ شکاری کو دے دے کیونکہ یہ لقطہ ہے اور اس پر لقطہ کے تمام احکام جاری ہوں گے ۔ (2)
مساجد
سوال حدیثِ پاک میں جنت کی کیاریاں کسے فرمایا گیاہے ؟
جواب حضورنبیٔ کریم ، رءوف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے مسجدوں کو جنت کی کیاریاں فرمایا ہے ۔ (3)
سوال حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنا گھر کونسی جگہ کوقراردیا ؟
جواب آپ عَلَیْہِ السَّلَامنے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! کیا تم جانتے ہو کہ میرا گھر کہا ں ہے ؟ لوگوں نے عرض کی : اے اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نبی ! آپ کا گھر کہاں ہے ؟ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : مسجدیں میری قیام گاہ ہیں ۔ (4)
________________________________
1 - فتاوی تاتار خانیہ ، کتاب اللقطة ، الفصل الثانی فی تعریف اللقطة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ / ۵۹۴ ، بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴۸٣ ۔
2 - فتاوی قاضی خان ، کتاب البیع ، فصل فیما یدخل فی بیع المنقول من غیر ذکر ، ۱ / ۳۹۰ ماخوذا ۔
3 - ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب۸۲ ، ۵ / ۳۰۴ ، حدیث : ۳۵۲۰ ۔
4 - عیون الحکایات ، الحکایة الثامنة والتسعون من نصائح عیسی علیہ السلام ، ص۱۱۹ ۔