مسکین کو دے دے ۔ (1)
سوال کوئی مکان خریدا اس کے بعد اس کی دیوار میں سے کچھ رقم ملی تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب مکان خریدا اور اُس کی دیورا وغیرہ ميں روپے ملے اگر بائع ( یعنی مکان فروخت کرنے والا) کہتا ہے یہ میرے ہیں تو اُسے دے دے ورنہ لقطہ ہے ۔ (2)
سوال اجتماع یا مسجد میں جوتے تبدیل ہوگئے تو انہیں استعمال کرنا کیسا؟
جواب مجمعوں یا مساجد میں اکثر جُوتے بدل جاتے ہیں ان کو کام میں لانا جائز نہیں ہاں اگر یہ کسی فقیر کو اگرچہ اپنی اولاد کو تَصَدُّق کردے پھر وہ اِسے ہِبَہ کردے تو تَصَرُّفْ میں لاسکتاہے یا اِس کا اچھا جُوتا کوئی اُٹھا لے گیا اور اپنا خراب چھوڑ گیاکہ دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے اُس نے قصداًایسا کیا ہے دھوکے سے نہیں ہوا ہے تو جب یہ شخص خراب جوڑا اُٹھالایا اِس کو پہن سکتا ہے کہ یہ اُس کا عِوَض ہے ۔ (3)
سوال راستے میں کوئی چیز دیکھی اور دوسرے سے اسے اٹھا کرلانے کا کہا وہ اپنے لئے لے آیا تو اس صورت میں لقطہ کے احکام کس پر لاگو ہونگے ؟
جواب دونوں جارہے تھے ایک نے کوئی چیز دیکھی اس نے دوسرے سے کہا : اُٹھالاؤ ۔ اُس نے اپنے ليے اُٹھائی تو یہ ذمہ دار ہے اور لقطہ کے احکام اِس پر ہیں حکم دینے والے پر نہیں ۔ (4)
________________________________
1 - در مختار ، کتاب اللقطۃ ، ۶ / ۴۲۵ ، بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴۷۶ ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴٨٣ ۔
3 - البحر الرائق ، کتاب اللقطۃ ، ۵ / ۲۶۵ ، بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴۸۲ ۔
4 - بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴٧٥ ۔