Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
144 - 360
		 اگرچہ ذِمِّی کافر کا لقطہ بھی کھانا جائز نہیں مگر مسلمان کے لقطہ میں ڈبل عذاب ہے اس لیے خصوصیّت سے اس کا ذکر ہوا ۔  (1) 
سوال	جس کی کوئی چیز گم ہوئی اس نے تلاش کرنے والے کیلئے رقم کا اعلان کیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟ 
جواب	جس کی کوئی چیز گم ہوگئی ہے اُس نے اعلان کیاکہ جو اُس کا پتا بتائے گا اُس کو اتنا مال دوں گا تو تلاش کرنے والے کوبطورِ اجرت نہیں دے سکتا البتہ اگر بطور ِ انعام دینا چاہے تو دے سکتا ہے ۔  (2) 
سوال	اگر لقطہ  (  گری پڑی شے ) کی تشہیر کے باوجود مالک نہ ملے تو کیا کیا جائے ؟ 
جواب	اگر بازاروں ، عام شاہراہوں اور مساجد میں اعلان کرتا رہا اور یہ گمان غالب ہو گیا کہ اب مالک اسے تلاش نہیں کرتا ہوگا تو اَب اسے اختیار ہے کہ چاہے تو لقطہ کی حفاظت کرے یا کسی مسکین پر صدقہ کردے ۔  (3) نیز مَصارفِ خَیْر مثلاً مَساجِد ، مدارس واہل ِسنّت کے طباعتی اداروں وغیرہ میں بھی صَرف کر سکتا ہے ۔  (4) اور اگر اُٹھانے  والاخودفقیر ہے تو مذکورہ مدت تک اعلان کے بعد اپنے استعمال میں بھی لا سکتا ہے ۔  (5) 
سوال 	اگر مسکین کو دینے کے بعد لقطہ کا مالک آجائے تو کیا حکم ہے ؟ 



________________________________
1 -     مرآۃ المناجیح ، ۴ /  ۳۶۵ ۔ 
2 -     البحرالرائق مع منحۃ الخالق ، کتاب اللقطۃ ، ۵ / ۲۵۹ ، بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ / ۴۸۳ملخصا ۔ 
3 -     مجمع البحرین ، کتاب اللقطة ، ص۴۹۱ ماخوذا ، بہار شریعت ، حصہ۱۰ ، ۲ /  ۴۷۵ ملخصا ۔ 
4 -     فتاوی رضویہ ، ۲۳ /  ۵۶۳ماخوذا ۔ 
5 -     فتاوی تاتار خانیہ ، کتاب اللقطة ، الفصل الثانی فی تعریف اللقطة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۵ /  ۵۹۲ ۔