سوال اگر کہا کہ”میں نے قسم کھائی ہے کہ یہ کام نہیں کروں گا ۔ “توکیا حکم ہے ؟
جواب اگر کہا : ”میں نے قسم کھائی ہے کہ یہ کام نہ کروں گا ۔ “ اور واقعی قسم کھائی ہے تو قسم ہے اور جھوٹ کہا تو قسم نہیں ، جھوٹ بولنے کاگناہ ہوا ۔ (1)
سوال کسی نے دوسرے سے دو مرتبہ کہا : خدا کی قسم ! تمہیں یہ کام کرنا ہوگا ۔ اور دوسرے نے ”ہاں“ کہا تو یہ قسم کس کی طرف سے ہوگی؟
جواب اگر پہلے کا مقصود قسم کھاناہے اور دوسرے کا بھی ”ہاں“ کہنے سے قسم کھانا مقصود ہے تو دونوں کی قسم ہوگئی اور اگر پہلے کا مقصود قسم کھلانا ہے اور دوسرے کا قسم کھانا تو دوسرے کی قسم ہوگئی اور اگر پہلے کا مقصود قسم کِھلا نا ہے اور دوسرے کا مقصود” ہاں“ کہنے سے قسم کھانا نہیں بلکہ وعدہ کرنا ہے تو کسی کی قسم نہ ہوئی ۔ (2)
لُقْطَہ
سوال مسلمان بھائی کی گری ہوئی چیز بدنیتی سے اٹھانے پر کیا وعید ہے ؟
جواب حضور نبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تین مرتبہ ارشاد فرمایا : مسلمان کی گم شدہ چیز آگ کی چنگاری ہے ۔ (3) حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّان اس کی شرح میں فرماتے ہیں : جو مسلمان کی گمی چیز بدنیّتی سے اٹھائے کہ مالک کو پہنچانے کاارادہ نہ ہو خیانت کی نیت ہو وہ دوزخی ہے
________________________________
1 - فتاوی ھندیة ، کتاب الایمان ، الباب الثانی فیما یکون یمینا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۵۷ ، بہارشریعت ، حصہ۹ ، ۲ / ۳۰۲ ، ماخوذاً ۔
2 - فتاوی ھندیة ، کتاب الایمان ، الباب الثانی فیما یکون یمینا ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ / ۶۰ ، بہارشریعت ، حصہ۹ ، ۲ / ۳۰۴ ، ملتقطاً ۔
3 - دارمي ، کتاب البیوع ، باب فی الضالة ، ۲ / ۳۴۴ ، حدیث : ۲۶۰۲ ۔