Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
13 - 360
مسلمانوں کا درود وسلام پہنچانا (1) ان کے علاوہ اور بہت سے کام ملائکہ انجام دیتے ہیں ۔  (2) 
سوال	کیاعمر بھرہرآدمی کے اعمال ایک ہی فرشتہ لکھتا  ہے ؟ 
جواب	نہیں بلکہ نیکی اور بدی لکھنے والے فرشتے علیحدہ علیحدہ ہیں اور رات کے علیحدہ اور دن کے علیحدہ ہیں ۔  (3) 
سوال	کیااعمال لکھنے والے معزّزفرشتے دلوں کا حال بھی جان لیتے ہیں؟ 
جواب	جی ہاں ، اللہعَزَّ  وَجَلَّکی عطا سے وہ دلوں کا ارادہ جان لیتے ہیں ، حضور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا کہ (  اَعمال لکھنے والے ) فرشتے بارگاہِ الٰہی میں عرض کرتے ہیں : پَروَردَگار ! تیرا بندہ گناہ کرنے کا اِرادہ کر رہا ہے ۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :  اس کا انتِظار کرو ، اگر یہ اس گناہ کو کرلے تو ایک ہی گناہ لکھو اور اگرنہ کرے تو اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو کیونکہ اس نے میری وجہ سے یہ گناہ ترک کیا ۔  (4) 
سوال	بَیْتُ الْمَعْمُور میں کتنے فرشتے روزانہ نماز پڑھتے ہیں؟ 
جواب	بَیْتُ الْمَعْمُور میں روزانہ 70ہزار فِرشتے نماز پڑھتے ہیں اور ایک مرتبہ جو فِرشتہ اس سے نماز پڑھ کر نکل جاتاہے وہ پھر کبھی داخل نہیں ہوگا ۔  (5) 



________________________________
1 - 0     مصنف ابن ابی شیبۃ ، کتاب صلوة التطوع والامامة ، فی ثواب الصلوة علی النبی ، ۲ / ۳۹۹ ، حدیث : ۵ ۔ 
2 - 1     مطالع المسرات ، فصل فی کیفیة الصلوة علی النبی ، ص۴۲۷ ۔ 
3 - 2     تفسیر طبری ، پ۲۶ ،  ق ، تحت الآیة : ۱۷ ۔ ۱۸ ، ۱۱ /  ۴۱۶ ۔ 
4 - 3     مسلم ، کتاب الایمان ، باب اذا ھم العبد بحسنة...الخ ، ص۷۴ ، حدیث : ۳۳۶ ۔ 
5 - 4     بخاری ، کتاب بدء الخلق ، باب  ذکر الملائکة ، ۲ / ۳۸۱ ، حدیث : ۳۲۰۷ ۔