Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
139 - 360
سوال	عُمرے کے طواف کا ایک پھیرا چھوٹ گیا تو کیا کفّارہ ہے ؟ 
جواب	عُمرے کا طَواف فرض ہے ، اِس کا اگر ایک پھیرا بھی چھوٹ گیا تو دَم واجِب ہے ، اگر بِالکل طَواف نہ کیا یا اکثر  (  یعنی چار پھیرے ) تَرک کئے تو کفّارہ نہیں بلکہ ان کا ادا کرنا لازِم ہے ۔  (1) 
قسم
سوال	قسم کھاکرتوڑدی تو اس کا کفّارہ کیا ہے ؟ 
جواب	قسم کا کفارہ غلام آزاد کرنا یا دس  مسکینوں کو دونوں وقت پیٹ بھر کر کھانا کھلانا یا ان کومُتَوسِّط درجے کے کپڑے پہنانا ہے یعنی یہ اختیار ہے کہ ان تین باتوں میں سے جو چاہے کرے ۔  اورجن مساکین کو صبح کے وقت کھلایا انھیں کو شام کے وقت بھی کھلائے ۔ اگر غلام آزاد کرنے یادس مسکین کو کھانا یا کپڑے دینے پر قادر نہ ہو توپے درپے (  یعنی لگاتار) تین روزے رکھے (2) ۔  (3) 
سوال	قسم کا کفارہ لازم ہونے  کی شرائط بیان کیجئے ؟ 
جواب	قسم کے لیے چند شرطیں ہیں کہ اگر وہ نہ ہوں تو کفارہ نہیں ۔  قسم کھانے والا  (  1) مسلمان (  2) عاقل (  3) بالغ ہو (  4) جس کی قسم کھائی وہ چیزعقلاً ممکن ہو یعنی ہوسکتی ہو اگرچہ مُحالِ عادی ہواور (  5) قسم اور جس چیز کی قسم کھائی دونوں کو ایک ساتھ کہا ہو ، درمیان میں فاصلہ ہوگا تو قسم نہ ہوگی مثلاً کسی نے اس سے 



________________________________
1 -     المسلک المتقسط ، باب الجنایات ، فصل فی الجنایة فی طواف العمرة ، ص ۳۵۳ ۔ 
2 -     قسم کے کفارے کے مسائل کی معلومات کیلئے بہار شریعت جلد ۲ ، حصہ ۹ کا مطالعہ کیجئے ۔ 
3 -     بہارشریعت ، حصہ۹ ، ۲ /  ۳۰٥ ، ٣٠٩ ، ملتقطاً ۔