Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
137 - 360
		 عرفہ حج کا رُکنِ اعظم ہے ۔  (1) 
سوال	کعبہ مشرَّفہ پر جب پہلی نظر پڑے تو کیا کرنا چاہئے ؟ 
جواب	جوں ہی پہلی نظر پڑے تین بار’’لَا اِلٰہَ اِلَّاا للّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر“کہئے اور دُرود شریف پڑھ کر دُعا مانگئے کہ کَعْبَۃُ اللہ شریف پر پہلی نظر جب پڑتی  ہے اُس وقت مانگی  ہوئی دُعا ضَرور قَبول ہوتی ہے ۔  (2) 
سوال	دورانِ طواف سینہ یا پیٹھ کعبے کی طرف ہوجائے تو کیا حکم ہے ؟ 
جواب	 بھیڑ کے سبب یا بے خَیالی میں کسی طَواف کے دَوران تھوڑی دیرکے لیے اگر سینہ یا پیٹھ کعبے کی طرف ہوجائے تو طَواف میں سینہ یا پیٹھ کئے جتنا فاصِلہ طے کیا ہو اُتنے فاصلے کا اِعادہ  (  یعنی دوبارہ کرنا) واجِب ہے اور افضل یہ ہے کہ وہ پھیرا ہی نئے سرے سے کرلیا جائے ۔  (3) 
سوال	طواف و سَعی میں کون سے سات کام جائز ہیں؟ 
جواب	 (  1) سلام کرنا (  2) جواب دینا (  3) ضرورت کے وقت بات کرنا (  4) پانی پینا  (  سَعْی میں کھا بھی سکتے ہیں)  (  5) حمد و نعت یا منقبت کے اَشعارآہِستہ آہستہ پڑھنا  (  6) دورانِ طواف نمازی کے آگے سے گزرناکہ طواف بھی نماز ہی کی طرح ہے مگر سعی کے دوران گزرنا جائز نہیں (  7) فتویٰ پوچھنایافتویٰ دینا ۔  (4) 



________________________________
1 -     رفیق الحرمین ، ص۱۵۹ ، ۱۶۰ ۔ 
2 -     رفیق المعتمرین ، ص۴۰ ۔ 
3 -     رفیق المعتمرین ، ص۱۳۹ ۔ 
4 -     المسلک المتقسط ، باب دخول مکة ،  فصل فی مباحاتہ ، ص۱۶۲ ۔ ۱۶۴ ، فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ /  ۷۴۵ ۔