Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
136 - 360
حج وعمرہ
سوال	سفر حج کے دوران  موت آنے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب	حضورِ اکرم ، شفیع ِمعظم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو حج کے لیے نکلا اور مرگیا قیامت تک اس کے لیے حج کا ثواب لکھا جائے گا ۔  (1) 
سوال	حجِ مَبْرُوْر کسے کہتے ہیں اور اس کاثواب کیا ہے ؟ 
جواب	وہ حج جس میں ریا کاری اور ناموری کا کوئی شائبہ بھی نہ ہو اور نہ ہی کوئی فحش کلامی ہو اور نہ کوئی گناہ اور وہ حج مالِ حلال سے ہو ۔  (2) حدیثِ پاک میں ہے  : حج مَبْرُوْر کاثواب جنت ہی ہے ۔  (3) 
سوال	مِیْقَات کتنے اورکون کون سے ہیں؟ 
جواب	 میقات پانچ ہیں :  (  1) ذُوالْحُلَیْفَہ : یہ مدینہ طیبہ سے مکۂ مکرمہ آنے والوں کیلئے میقات ہے (  2) ذاتِ عِرْق : یہ عراق والوں کیلئے میقات ہے (  3) جُحْفَہ : یہ اہل شام کیلئے  میقات ہے (  4) قَرْنُ الْمَنَازِلْ : یہ نجد (  ریاض) سے آنے والوں کیلئے میقات ہے (  5) یَلَمْلَمْ : یہ اہل یمن کیلئے میقات ہے ۔  (4) 
سوال	حج کے  ارکان کتنے اور کون کونسے ہیں نیز اِس کا رکن اعظم  کونسا ہے ؟ 
جواب	حج کے دو رکن ہیں  :  (  1) طوافُ الزِّیارَۃ ۔  (  2) وُقُوفِ عَرَفہ ۔  (5) 9ذوالحجّہ کو وقوفِ



________________________________
1 -     مسند ابی یعلی ، مسند ابی ھریرة ، ۵ /  ۴۴۱ ، حدیث : ۶۳۲۷ ۔ 
2 -     شرح المؤطاللزرقانی ، کتاب الحج ، باب جامع ماجاء فی العمرة ، ۲ /  ۳۷۶ ، تحت الحدیث : ۷۸۳ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب العمرة ، باب العمرة ۔ ۔ ۔ الخ ، ۱ /  ۵۸۶ ، حدیث : ۱۷۷۳ ۔ 
4 -     مسلم ، کتاب الحج ، باب مواقیت الحج والعمرة ، ص ۴۶۶ ، حدیث : ۲۸۰۹ ، ۲۸۱۰ ، رفیق الحرمین ، ۶۳-۶۴ ۔ 
5 -     درمختار ، کتاب الحج ، ۳ /  ۵۳۷ ۔