نیّت کر لے روزہ ہوجائے گاجبکہ اس شخص نے آفتاب ڈوبنے سے پہلے نیّت کی تھی لہٰذا یہ روزہ نہ ہوا اگر آفتاب ڈوبنے کے بعد نیّت کرتا تو ہوجاتا ۔ (1)
سوال اگر کسی شخص نے ایک ملک میں روزہ شروع کیا اور اِفطار سے پہلے کسی دوسرے ملک پہنچ گیا تو وہ افطارکب کرے گا؟
جواب اس صورت میں وہ شخص جس ملک میں موجود ہے اسی کے وقت کے حساب سے افطار کرے گا ۔ (2)
سوال اگر آنسو منہ میں چلے گئے اور انہیں نگل لیا تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟
جواب اگر قطرہ دو قطرہ ہے تو روزہ نہ ٹوٹا اور زیادہ تھا کہ اس کی نمکینی پورے منہ میں محسوس ہوئی تو روزہ ٹوٹ گیا ۔ پسینہ کا بھی یہی حکم ہے ۔ (3)
سوال کیا شوگر کا مریض روزے کی حالت میں انسولین کا اِنجکشن لگوا سکتا ہے ؟
جواب حالتِ روزہ میں انسولین کا انجکشن لگاناجائزہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ۔ ( یونہی عام انجکشن چاہے رَگ میں لگایا جائے یا گوشت میں اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا) کیونکہ عمومی طور پر انجکشن کی سوئی جوف ( معدہ یا معدہ تک جانے والے راستوں کے اندرونی حصے ) یا دماغ تک نہیں پہنچائی جاتی لہٰذایہ انجکشن روزہ ٹوٹنے کا سبب نہیں ۔ (4)
________________________________
1 - فتاوی خانیہ ، کتاب الصوم ، الفصل الثانی فی النیة ، ۱ / ۹۷ ، بہارشریعت ، حصہ۵ ، ۱ / ۹۶۷ ۔
2 - فتاویٰ اہلسنّت ، قسط ۹ ، ص۲۱ ، ماخوذ اً ۔
3 - خلاصة الفتاوی ، کتاب الصوم ، الفصل الثالث فیما یفسد الصوم وفیمالایفسد ، ۱ / ۲۵۳ ۔
4 - فتاویٰ اہلسنت ، قسط ۹ ، ص۱۰ ۔