Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
133 - 360
جواب	عید ، بقر عید یا ایّامِ تشریق میں نفلی روزہ رکھ کر قصدًا توڑنے سے اس کی قضاء واجب نہیں ہوتی بلکہ اس روزہ کا توڑ دینا واجب ہے ۔  (1) 
سوال	وہ کون ہے جسے ماہِ رمضان میں رمضان کے علاوہ دوسرا روزہ رکھناصحیح ہے ؟ 
جواب	مسافر اورمریض کو ماہِ رمضان میں رمضان کے علاوہ دوسرا روزہ رکھناصحیح ہے ۔  (2) 
سوال	 روزے کی حالت میں ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ 
جواب 	اگر اپنا روزہ دار ہونا معلوم ہونے کے باوجود اس نے ایسا کیا تو اس صورت میں اس کا روزہ ٹوٹ جائے گا اوراس پر اس روزہ کی قضا یعنی اس روزہ کے بدلے میں ایک اور روزہ لازم ہوگا ۔  (3) 
سوال	حدیثِ پاک میں کن چیزوں  سے روزہ افطارکرنے کی ترغیب آئی ہے ؟ 
جواب	حضورتاجدارِدوجہان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :  جب تم میں کوئی روزہ اِفْطار کرے توکھجوریاچھوہارے سے اِفْطار کرے کہ وہ بَرکَت ہے اور اگر نہ مِلے تو پانی سے کہ وہ پاک کرنے والا ہے ۔  (4) 
سوال 	کس شخص کو روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے اوراسے فِدیہ دینے کا حکم ہے  ؟ 
جواب 	وہ بوڑھے افراد جن کی عمر ایسی ہوگئی کہ اب وہ روز بروز کمزور ہی ہوتے جائیں گے ، جب ان میں روزہ رکھنے کی طاقت نہ رہے اور نہ انہیں آئندہ روزے کی



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصوم ، باب مایفسد الصوم وما لا یفسدہ ، فصل فی العوارض ، ۳ /  ۴۷۴ ۔ 
2 -     فتاوی خانیہ ، کتاب الصوم ، الفصل الثانی فی النیة ، ۱ /  ۹۷ ، ماخوذاً ۔ 
3 -     فتاوی اہلسنت ، قسط ۹ ، ص۱۸-۱۹ ، ملخصاً ۔ 
4 -     ترمذی ، کتاب الصوم ، باب ماجاء ما یستحب علیہ الافطار ، ۲ /  ۱۴۲ ، حدیث : ۶۵۸ ۔