Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
132 - 360
جواب	حضور نبیِ کریم ، رَءُ وْفٌ رَّحِیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا ارشادِ پاک ہے  :   صَدَقہ برائی کے 70دروازوں کو بندکردیتاہے ۔  (1) اور ایک مقام پر ارشاد فرمایا کہ صَدَقہ دینے میں جلدی کیاکرو کیونکہ بلاء صَدَقہ سے آگے نہیں بڑھ سکتی ۔  (2) 
سوال	کسی بھوکے مسلمان کو کِھلانے اور پِلانے کی کیا فضیلت ہے ؟ 
جواب 	حدیثِ پاک میں ہے  : جس نے کسی بھوکے مسلمان کو کھاناکھلایا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اسے جنتی پھل کِھلائے گااور جس نے کسی پیاسے مسلمان کو پانی پِلایا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اُسے رَحیقِِ مَخْتُوم (  یعنی مہر لگی ہوئی پاکیزہ شراب ) پِلائے گا ۔  (3) 
روزہ 
سوال	کس صورت میں بلا عُذرِ شرعی جان بوجھ کرروزہ توڑنے میں کفارہ نہیں؟ 
جواب	رمضان شریف کے علاوہ کسی دوسرے روزہ کے توڑنے میں کفارہ نہیں اگرچہ بلا عذرِ شرعی اورجان بوجھ کر ہو ۔  (4) لیکن نفلی روزہ جان بُوجھ کر شروع کردینے سے اس کو پورا کرنا واجب ہے اگر توڑے گا تو قضا ء واجب ہوگی ۔  یادرہے نفلی روزہ بلا عذر توڑنا ناجائز ہے ۔  (5) 
سوال	کس روزے کا توڑنا واجب ہے اور قصداً توڑنے پر قضا بھی نہیں؟ 



________________________________
1 -     معجم کبیر ، ۴ /  ۲۷۴ ، حدیث : ۴۴۰۲ ۔ 
2 -     معجم اوسط ، ۴ /  ۱۸۰ ، حدیث : ۵۶۴۳ ۔ 
3 -      ابو داود ، کتاب الزکاة ، باب فی فضل سقی الماء ، ۲ /  ۱۸۰ ، حدیث : ۱۶۸۲ ۔ 
4 -     قدوری ، کتاب الصوم ، ص۹۴ ۔ 
5 -     در مختار ، ۳ / ۴۱۱ ، ۴۱۳ ، ملتقطاً ۔