Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
131 - 360
	المجادلة :  ۱۲) ترجمۂ کنز الایمان : تو اپنی عرض سے پہلے کچھ صدقہ دے لو ۔  امامِ اہلسنّت ، اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزْت فرماتے ہیں :  صَدَقہ خصوصاً پوشیدہ اس امر میں اثر ِتمام رکھتا ہے  (  یعنی دعا کی قبولیت میں بہت مؤثِّر ہے ) ۔  (1) 
سوال	صَدَقہ کرنے والے کو کتنے شیطان صدقے سے روکتے ہیں؟ 
جواب 	اُسے 70شیطان روکتے ہیں ۔ حضرت سیِّدُنا ابوذرغفاری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مروی ہے کہ زمین پر جو بھی صَدَقہ دیا جاتا ہے وہ70 شیطانوں کے جبڑوں سے چُھڑا کر دیا جاتا ہے وہ سب بندے کو صَدَقہ دینے سے روکتے ہیں ۔  (2) 
سوال	مالی صَدَقات کے علاوہ اور کونسی چیزیں  صَدَقہ میں شامل ہیں ؟ 
جواب 	 (  1) اچھی بات کہنا  (  2) راستے سے تکلیف دہ  چیزدورکرنا  (  3) دو لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرنا  (  4) سواری پر سوار ہونے میں کسی کی مدد کرنا  (  5) نماز کی طرف اٹھنے والا ہر قدم (3)  (  6) نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا  (  7) مسلمان بھائی کے لئے مسکرانا  (  8) بھٹکے ہوئے کو راستہ دِکھا نا (4)  (  9) لوگوں پر مہربانی کرنا (5)  (  10) علم سیکھ کر دوسروں کو سکھانا ۔  (6) وغیرہ ۔     
سوال 	برائی کے 70دروازے بند کرنے والا عمل کون سا ہے ؟ 



________________________________
1 -     فضائل دعا ، ص۵۹ ۔ 
2 -     كتاب الزھد ، باب الصدقة ، ص۲۲۸ ، حدیث : ۶۴۹ ۔ 
3 -     بخاری ، کتاب الجھاد ، باب من اخذ بالرکاب ونحوہ ، ۲ /  ۳۰۶ ، حدیث : ۲۹۸۹ ۔ 
4 -     ترمذی ، کتاب البر والصلة ، باب ماجاء فی صنائع المعروف ، ۳ /  ۳۸۴ ، حدیث : ۱۹۶۳ ۔ 
5 -     شعب الایمان ، باب فی حسن الخلق ، فصل فی الحلم والتؤدة ، ۶ /  ۳۴۳ ، حدیث : ۸۴۴۵ ۔ 
6 -     ابن ماجہ ، کتاب السنة ، باب ثواب معلم الناس الخیر ، ۱ /  ۱۵۸ ، حدیث : ۲۴۳ ۔