سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا ۔ ( اُن میں سے ایک) وہ شخص ہے جس نے کچھ صدقہ کیا اور اِسے اتنا چُھپایا کہ بائیں ہاتھ کو بھی خبر نہ ہوئی کہ دائیں نے کیا خرچ کیا ۔ (1)
سوال آدمی کا اپنے نفس پر صَدقہ کیا ہے ؟
جواب حضرت سَیِّدُنا ابُو ذَررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ حضور تاجدارِ ختمِ نبوّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : تم لوگوں کو ( اپنے ) شر سے محفوظ رکھو ، یہ ایک صَدَقہ ہے جو تم اپنے نفس پر کرو گے ۔ (2)
سوال صَدَقہ وصول کرنے والے کے لیے کیا چیز سنّت ہے ؟
جواب صَدَقہ وصول کرنے والے کے لیے سُنّت یہ ہے کہ صَدَقہ دینے والے کو دعائے خیر سے نوازے ۔ (3)
سوال قرآنِ مجید میں صَدَقہ کرنے والے کو کن دو چیزوں سے منع کیا گیا ؟
جواب احسان جتلانے اور ایذا دینے سے منع کیا گیا ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُبْطِلُوْا صَدَقٰتِكُمْ بِالْمَنِّ وَ الْاَذٰىۙ-) ( پ۳ ، البقرة : ۲۶۴) ترجمہ کنزالایمان : اے ایمان والو اپنے صدقے باطل نہ کردو احسان رکھ کر اور ایذا دے کر ۔
سوال دعا سے پہلے کونسا عمل کیا جائے تو وہ اسے قُبولیّت کے زیادہ قریب کردیتا ہے ؟
جواب اللہعَزَّوَجَلَّارشادفرماتاہے : ( فَقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیْ نَجْوٰىكُمْ صَدَقَةًؕ ) ( پ۲۸ ،
________________________________
1 - بخاری ، کتاب الاذان ، باب من جلس فی المسجد الخ ، ۱ / ۲۳۶ ، حدیث : ۶۶۰ ۔
2 - بخاری ، کتاب العتق ، باب ای الرقاب افضل ، ۲ / ۱۵۰ ، حدیث : ۲۵۱۸ ۔
3 - تفسیرصراط الجنان ، پ۱۱ ، التوبۃ ، تحت الآیۃ : ۹۹ ، ۴ / ۲۱۶ ۔