صدقہ
سوال آدمی کا کون سا عمل بروزِ قیامت اس کے لئے سایہ بنے گا؟
جواب وہ عمل صَدَقہ ہے ۔ حضور نبیِ مکرّم ، نُورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشادفرمایا : بے شک صَدَقہ کرنے والوں کو صَدَقہ قبر کی گرمی سے بچاتا ہے ، اور بِلاشُبہ مسلمان قيامت کے دن اپنے صَدَقہ کے سائے میں ہوگا ۔ (1)
سوال عام مسکین پر صَدَقہ کرنے اور رشتہ دار پر صَدَقہ کرنے میں کیا فرق ہے ؟
جواب حضورنبیِ پاک ، صاحبِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : رشتہ دار کو صَدَقہ دینے میں دو ثواب ہیں ایک صَدَقہ کرنے کا اوردوسراصِلَہ رحمی کرنے کا ۔ (2)
سوال صدقۂ نافلہ دیتے وقت کیا نیّت ہونی چاہئے ؟
جواب جو شخص نفلی صدقہ دے اس کے لئے افضل یہ ہے کہ تمام اہل ایمان کو ثواب پہنچانے کی نیت کرے اس طرح انھیں بھی ثواب پہنچے گا اور اس کا ثواب بھی کم نہ ہوگا ۔ (3)
سوال چُھپا کر صدقہ کرنے کی کوئی فضیلت بیان کیجئے ؟
جواب حضورِ پُر نور ، شَافِعِ یَوْمُ النشورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : سات شخص ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اُس دن سایہ کرے گا جس دن اُس کے ( عرش کے )
________________________________
1 - شعب الایمان ، باب فی الزکاة ، التحریض علی صدقة التطوع ، ۳ / ۲۱۲ ، حدیث : ۳۳۴۷ ۔
2 - ترمذی ، کتاب الزکاة ، باب ماجاء فی الصدقة علی ذی القرابة ، ۲ / ۱۴۲ ، حدیث : ۶۵۸ ۔
3 - ردالمحتار ، کتاب الحج ، مطلب في إھداء ثواب الأعمال للغیر ، ۴ / ۱۳ ۔