( 9) حضرت ہارون عَلَیْہِ السَّلَام ( 10) حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام (1) ( 11) حضرت شعیب عَلَیْہِ السَّلَام (2) ( 12) حضور سَیِّدُ المرسلین مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔ (3)
سوال اِرہاص کسے کہتے ہیں؟
جواب نبی سے قبلِ نبوّت جو بات خلافِ عادت ظاہر ہو اسے ارہاص کہتے ہیں ۔ (4)
سوال کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا تکذیب کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
جواب کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا تکذیب کفر ہے ۔ (5)
فرشتے
سوال فرشتوں کے سپرد مختلف خدمتوں میں سے کچھ بیان کیجئے ؟
جواب بعض کے ذِمّہ حضراتِ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کی خدمتوں میں وحی لانا ، کسی کے متعلق پانی برسانا ، روزی پہنچانا ، (6) کسی کے ذِمّہ ماں کے پیٹ میں بچہ کی صورت بنانا ، (7) بُہتوں کا دربارِ رسالت میں حاضر ہونا ، (8) کسی کے متعلق
________________________________
1 - پ۷ ، الانعام : ۸۳ ۔ ۸۶ ۔
2 - پ۸ ، الاعراف : ۸۵ ۔
3 - پ۲۶ ، محمد : ۲ ۔
4 - نبراس ، اقسام الخوارق سبعة ، ص۲۷۲ ۔
5 - السیف المسلول علی من سب الرسول ، الفصل الاول فی المسلمین ، ص۴۰۵ ۔
6 - تفسیر بغوی ، پ۳۰ ، النّٰزعٰت ، تحت الآیة : ۵ ، ۴ / ۴۱۱ ۔
7 - مسلم ، کتاب القدر ، باب کیفیة خلق الآدمی ۔ ۔ ۔ الخ ، ص ۱۰۹۰ ۔ ۱۰۹۱ ، حدیث : ۶۷۲۶ ۔
8 - تفسیر ابن کثیر ، پ۲۲ ، الاحزاب ، تحت الآیة : ۵۶ ، ۶ / ۴۲۳ ۔