Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
128 - 360
		 کے قبضے میں نہیں تھی اس پر اتنے عرصہ کی زکوٰۃ بھی لازم نہیں ۔  (1) 
سوال	کیا سال بھر صدقہ وخیرات کرنے کے بعد اُس میں نیتِ زکوٰۃ ہوسکتی ہے ؟ 
جواب	سال بھر تک خیرات کرتا رہا ، اب نیّت کی کہ جو کچھ دیا ہے زکوٰۃ ہے تو ادا نہ ہوئی ۔  زکوٰۃ دیتے وقت یا زکوٰۃ کے لیے مال علیحدہ کرتے وقت نیتِ زکوٰۃ شرط ہے ۔  نیّت کے یہ معنی ہیں کہ اگر پوچھا جائے تو بلا تَأَمُّل بتا سکے کہ زکوٰۃ ہے ۔  (2) 
سوال	کیا مسجد کی تعمیریا مَیِّت کی تجہیز وتکفین میں زکوٰۃ کی رقم لگائی جاسکتی ہے ؟ 
جواب	زکوٰۃ کا روپیہ مُردہ کی تجہیز و تکفین یا مسجد کی تعمیر میں نہیں صرف کر سکتے کہ تملیکِ فقیر نہیں پائی گئی اور ان اُمور میں صرف کر نا چاہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ فقیر کو مالک کر دیں اور وہ صَرْف (  یعنی خرچ) کرے اور ثواب دونوں کو ہوگا ۔  (3) 
سوال	کیا ایسا مقروض جوشرعی فقیر بھی ہو اس کو قرض معاف کردینے سے قرض خواہ کی زکوٰۃ ادا ہوجائے گی؟ 
جواب	کسی کا فقیر پر قرض ہے اور وہ اس قرض کو اپنے مال کی زکوٰۃ میں دینا چاہتا ہے یعنی یہ چاہتا ہے کہ قرض فقیر کو معاف کر دے اور وہ میرے مال کی زکوٰۃ ہو جائے تو یہ نہیں ہوسکتا ۔  البتہ یہ  ہوسکتا ہے کہ پہلے اُسے زکوٰۃ کا مال دے پھر وہی مال اپنے قرض کے طور پر اس سے واپس لے لے ، اب اگر وہ دینے سے انکار کرے تو چھین بھی سکتا ہے ۔  (4) 



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الزکاة ، مطلب فی زکاة ثمن المبیع وفاء ، ۳ /  ۲۱۴ ، بہار شریعت ، حصہ۵ ، ۱ /  ۸۷۷ ، ملخصاً ۔ 
2 -     فتاوی ھندیة ، کتاب الزکاة ، الباب الاول فی تفسیرھا وصفتھا وشرائطھا ، ۱ /  ۱۷۰ ۔ 
3 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الزکاة ، ۳ /  ۲۲۷ ، بہار شریعت ، حصہ۵ ، ۱ /  ۸۹۰ ، ملتقطاً ۔ 
4 -     درمختار ، کتاب الزکاة ، ۳ / ۲۲۶ ، بہار شریعت ، حصہ۵ ، ۱ /  ۸۹۰ ، ملخصاً ۔