Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
125 - 360
		 توفرمایا : جوتے اُتاردے ۔  (1) 
زکوٰۃ
سوال	زکوٰۃ کو ظاہر کرکے دینا مستحب ہے مگرکس صورت میں چُھپا کر دینا مستحب ہے ؟ 
جواب	جب مال کی زیادتی ظاہر ہونے سے ظالموں کا خوف ہو تو اس صورت میں زکوٰۃ کو چھپا کردینامستحب ہے ۔  (2) 
سوال	زکوٰۃ کو ظاہر کرکے دینا افضل کیوں ہے ؟ 
جواب	زکوٰۃ میں اعلان اس وجہ سے ہے کہ چُھپا کر دینے میں لوگوں کو تہمت اور بدگمانی کا موقع ملے گا ، نیز اعلان اوروں کے لیے باعثِ ترغیب ہے کہ اس کو دیکھ کر اور لوگ بھی دیں گے مگر یہ ضرور (  یعنی لازمی) ہے کہ رِیا نہ آنے پائے کہ ثواب جاتا رہے گا بلکہ گناہ واِستحقاقِ عذاب ہے ۔  (3) 
سوال	حاجتِ اَصلیّہ سے کیا مراد ہے ؟ 
جواب	حاجَتِ اصلیّہ یعنی جس کی طرف زندگی بسر کرنے میں آدمی کو ضرورت ہے اس میں زکوٰۃ واجب نہیں ، جیسے رہنے کا مکان ، جاڑے گرمیوں میں پہننے کے کپڑے ، خانہ داری کے سامان ، سواری کے جانور ، آلاتِ حَرْبْ ، پیشہ وَروں کے اَوزار ، اہلِ علم کے لیے حاجت کی کتابیں ، کھانے کے لیے غلّہ ۔  (4) 



________________________________
1 -     نوادر الاصول ، الاصل الحادی عشر والمائتان ، ۲ /  ۷۷۵ ، حدیث : ۱۰۷۱ ۔ 
2 -     الاشباہ والنظائر ، الفن الرابع ، کتاب الزکاة ، ص۳۴۲ ۔ 
3 -     بہار شریعت ، حصہ۵ ، ۱ /  ۸۹۰ ۔ 
4 -      بہار شریعت ، حصہ۵ ، ۱ /  ٨٨٠-٨٨١ ، ملتقطاً ۔