سے مُفْلِحُوْنَ تک اور پائنتی ( پاؤں کی جانب) اٰمَنَ الرَّسُوْلُ سے ختم ِسورت تک پڑھیں ۔ (1)
سوال دفن کے بعد قبر کے پاس اذان دینے سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟
جواب دفن کے بعد قبر کے پاس اذان دینے سے مُردہ کو منکَر و نکِیْر کے سوالوں کا جواب دینے میں آسانی ہوتی ہے نیز مُردہ کی وحشت اور گھبراہٹ دور ہوجاتی ہے ۔ (2)
سوال تَدفِین کے بعدقبرکے پاس کتنی دیر تک ٹھہرنا مستحب ہے ؟
جواب دفن کے بعد قبر کے پاس اتنی دیر تک ٹھہرنا مستحب ہے جتنی دیر میں اونٹ ذَبْح کر کے گوشت تقسیم کر دیا جائے کہ ان کے رہنے سے مَیِّت کو اُنْس ہو گا اور نکِیْرَین کا جواب دینے میں وَحشت نہ ہوگی اور اتنی دیر تک تلاوتِ قرآن اور مَیِّت کے ليے دُعا واِستغفار کریں اور یہ دُعا کریں کہ سوالاتِ نکِیْرَین کے جواب میں ثابت قدم رہے ۔ (3)
سوال رشتہ دار کی قبر پر جانے کے لیے قبروں پر گزرنا اورقبرِستان میں جوتے پہننا کیسا؟
جواب اپنے کسی رشتہ دار کی قبر تک جانا چاہتا ہے مگر قبروں پر گزرنا پڑے گا تو وہاں تک جانا منع ہے ، دور ہی سے فاتحہ پڑھ دے ، قبرِستان میں جوتیاں پہن کر نہ جائے ۔ (4) ایک شخص کو حضورِ اقدسصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمنے جوتے پہنے دیکھا
________________________________
1 - جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، الجزء الاول ، ص ۱۴۱ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۶ماخوذ ا ۔
2 - فتاوی رضویہ ، ۵ / ۶۷۲ماخوذ ا ۔
3 - جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، الجزء الاول ، ص ۱۴۱ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۶ ۔
4 - بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۸ ۔