Brailvi Books

دلچسپ معلومات ( حصہ 2)
123 - 360
		 سینہ اور پیشانی پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم لکھنا جائز ہے ۔  یوں بھی ہو سکتا ہے کہ پیشانی پر بِسْمِ اللہ شریف لکھیں اور سینہ پر کلمہ طیّبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم مگر نہلانے کے بعد کفن پہنانے سے پیشتر  (  یعنی پہلے ) ، کلمہ کی انگلی سے لکھیں ، روشنائی سے نہ لکھیں ۔  (1) 
سوال	مَیِّت کو قبر میں اُتارتے وقت کونسی  دعا پڑھی جاتی ہے ؟ 
جواب	بِسْمِ اللہِ وَ بِاللہِ وَعَلٰی مِلَّۃِ رَسُوْلِ اللہِ ۔  (2) اور ایک روایت میں بِسْمِ اللہِ کے بعد وَفِیْ سَبِیْلِ اللہِ بھی آیا ہے ۔  (3) 
سوال	مَیِّت کو مٹی دینے کا مستحب طریقہ بتائیے نیز اُس وقت کیا پڑھنا چاہئے ؟ 
جواب	مستحب یہ ہے کہ سرہانے کی طرف دونوں ہاتھوں سے تین بار مٹی ڈالیں ۔   پہلی بار کہیں :  مِنْھَا خَلَقْنٰـکُمْ  (  اسی سے ہم نے تم کو پیدا کیا) دوسری بار :  وَفِیْھَا نُعِیْدُکُمْ  (  اور اسی میں تم کو لوٹائیں گے ) اورتیسری بار :  وَمِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْریٰ  (  اور اسی سے تم کو دوبارہ نکالیں گے )  (  پھر) باقی مٹی ہاتھ یا کُھرپی یا پھاوڑے وغیرہ جس سے ممکن ہو قبر میں ڈالیں اور جتنی مٹی قبر سے نکلی اُس سے زیادہ ڈالنا مکروہ ہے ۔  (4) 
سوال	بعدِ تَدفِین مَیِّت کے سِرہانے اور پاؤں کی طرف کھڑے ہوکر کیا پڑھا جائے ؟ 
جواب	مستحب یہ ہے کہ دفن کے بعد قبر پر سورۂ بقرہ کا اوّل و آخر پڑھیں ، سرہانے اَلٓمّۤ 



________________________________
1 -     درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، ۳ /  ۱۸۵ ۔ ۱۸۶ملتقطاً ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ /  ۸۴۸ملتقطاً ۔ 
2 -     ترمذی ، کتاب الجنائز ، باب ما یقول اذا ادخل المیّت القبر ، ۲ / ۳۲۷ ، حدیث : ۱۰۴۸ ۔ 
3 -     ابن ماجہ ، کتاب الجنائز ، باب ماجاء فی ادخال المیت القبر ، ۲ /  ۲۴۱ ، حدیث : ۱۵۵۰ ۔ 
4 -     جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، الجزء الاول ، ص۱۴۱ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۵ ملتقطا ۔