ہے اگرچہ یہ وہاں رہتا نہ ہو بلکہ جس گھر میں انتقال ہوا اس گھر والوں کے قبرستان میں دفن کریں ۔ (1) ایسی جگہ دفن کرنا بہتر ہے جہاں صالحین کی قبریں ہوں ۔ (2)
سوال کن جگہوں پر مُردہ دفن کرنا حرام ہے ۔
جواب مالک کی اجازت کے بغیر اس کی زمین میں نیز اورجگہ ہوتے ہوئے پُرانی قبر میں مردہ دفن کرنا حرام ہے ۔ یونہی مسجد تعمیر ہونے کے بعد مسجد کے صحن میں بھی مردہ کو دفن کرنا حرام ہے ۔ (3)
سوال قبر میں اُترنے والے افراد کتنے اور کیسے ہوں ؟
جواب قبر میں اترنے والے دو تین جو مناسب ہوں ، کوئی تعداد اس میں خاص نہیں اور بہتر یہ کہ قوی و نیک و اَمین ہوں کہ کوئی بات نا مناسب دیکھیں تو لوگوں پر ظاہر نہ کریں ۔ (4)
سوال قبر میں شجرہ و عَہْد نامہ رکھنا کیسا نیز کفن پر لکھنے کی کیا برکت ہے ؟
جواب شجرہ یا عہد نامہ قبر میں رکھنا جائز ہے اور بہتر یہ ہے کہ میّت کے منہ کے سامنے قبلہ کی جانب طاق کھود کر اس میں رکھیں ، بلکہ دُرِّمختار میں کَفْن پر عہد نامہ لکھنے کو جائز کہا ہے اور فرمایا کہ اس سے مغفرت کی امید ہے اور مَیِّت کے
________________________________
1 - بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ٨٤٦-٨٤٧ ۔
2 - جوھرة نیرة ، کتاب الصلاة ، باب الجنائز ، الجزء الاول ، ص ۱۴۱ ۔
3 - فتاوی رضویہ ، ۹ / ۳۷۹ ، ۳۸۵ ، ۴۰۷ماخوذ ا ۔
4 - فتاوی ھندیة ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، ۱ / ۱۶۶ ، بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۳-۸۴۴ ۔