جواب غسل کے بغیر نماز پڑھی گئی تو نہیں ہوگی لہٰذا میت کو غسل دے کر دوبارہ نماز پڑھیں اور اگر قبر میں رکھ چکے مگر ابھی مٹی نہیں ڈالی گئی تو قبر سے نکالیں اور غسل دے کر نماز پڑھیں اور مٹی ڈال چکے تو اب نہيں نکال سکتے لہٰذا اب اُس کی قبر پر نماز پڑھیں کیونکہ غسل نہ ہونے کی وجہ سے پہلی نماز ہوئی ہی نہیں تھی اور اب چونکہ غسل نا ممکن ہے لہٰذا اب ہو جائے گی ۔ (1)
قبرودفن
سوال مَیِّت کو تابوت میں رکھ کر دَفْن کرنا کیسا ہے ؟
جواب تابُوت کہ مَیِّت کو کسی لکڑی وغیرہ کے صندوق میں رکھ کر دفن کریں یہ مکروہ ہے ، مگر جب ضرورت ہو مثلاً زمین بہت تر ہے تو حرج نہیں اور اس صورت میں تابوت کے مَصَارِف ( یعنی اخراجات) اس مال میں سے ليے جائیں جو مَیِّت نے چھوڑا ہے ۔ (2)
سوال تابوت میں رکھ کر دفن کرنے کاطریقہ کیا ہے ؟
جواب اگر تابوت میں رکھ کر دفن کریں تو سُنّت یہ ہے کہ اس میں مٹی بچھا دیں اور دائیں بائیں کچی اینٹیں لگا دیں اور اوپر مٹی کی لِپائی کر دیں ، غرض یہ کہ اندر کا حصہ لَحْد کی طرح ہو جائے ۔ (3)
سوال مَیِّت کی تدفین کہاں مستحب ہے اور قَبْر کس جگہ بنانی بہتر ہے ؟
جواب جس شہر یا گاؤں وغیرہ میں انتقال ہوا وہیں کے قبرستان میں دفن کرنا مستحب
________________________________
1 - درمختار مع ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطلب فی صلاة الجنازة ، ۳ / ۱۲۱ ۔
2 - بہار شریعت ، حصہ۴ ، ۱ / ۸۴۳ ۔
3 - رد المحتار ، کتاب الصلاۃ ، باب صلاۃ الجنازۃ ، ۳ / ۱۶۵ملخصاً ۔