جواب مَعْصُوم ہونا انبیا اور فرشتوں کا خاصہ ہے یعنی نبی اور فرشتہ کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔ (1)
سوال انبیا کی تعدادکے بارے میں ہمارا کیا عقیدہ ہے ؟
جواب انبیا کی تعداد مُعَیَّن کرنا جائز نہیں کیونکہ ان کی تعداد کے بارے میں مختلف روایات ہیں اگرمخصوص تعداد پر ایمان رکھا تو اس بات کا امکان ہے کہ کسی نبی کی نبوّت کا انکار ہوجائے یا کسی غیر نبی کو نبی مان لیا جائے اور یہ دونوں باتیں کفر ہیں لہٰذا یہ عقیدہ رکھنا چاہئے کہ اللہعَزَّ وَجَلَّکے ہرنبی پر ہمارا ایمان ہے ۔ (2)
سوال نبی کو خواب میں بتائی جانے والی چیز کی کیا حیثیت ہے ؟
جواب نبی کو خواب میں جو چیز بتائی جائے وہ بھی وحی ہے جیسے حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کو خواب میں حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام کی قربانی کا حکم ہوا ۔ (3)
سوال جن انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام کے نام قرآنِ پاک میں آئے ہیں ان میں سے 12 کے نام بتائیے ؟
جواب ( 1) حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام (4) ( 2) حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام ( 3) حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ( 4) حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام ( 5) حضرت اسحاق عَلَیْہِ السَّلَام ( 6) حضرت یعقوبعَلَیْہِ السَّلَام ( 7) حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام ( 8) حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام
________________________________
1 - المعتقد المنتقد ، ص ۱۱۰ ۔
الشفا ، الباب الاول فیما یختص بالامور الدینیۃ ، فصل فی القول فی عصمة الملائکة ، ص۱۷۵ ، الجزء الثانی ۔
2 - مسامرة شرح مسایرة ، الاصل التاسع ، ص۲۲۵ ۔
3 - بخاری ، کتاب الوضوء ، باب التخفیف فی الوضوء ، ۱ / ۷۲ ، حدیث : ۱۳۸ ، ملخصاً ۔
4 - پ۱ ، البقرة : ۳۱ ۔